این سی پی شردچندرپوار کے سربراہ نے کہا کہ اس حکومت نے اپوزیشن کے لیڈران کو جیل بھیجا۔ حکومت کا یہ ایکش ملک کی آئین پر حملہ ہے۔ یہ جمہوریت پر حملہ ہے۔ بابا صاحب امبیڈکر نے جو آئین ہمیں دیا ہے اس کے مطابق جب آئین و جمہوریت پر حملہ ہو تو ہر شہری کی ذمہ داری اسے بچانے کی ہوتی ہے۔ آج ملک میں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے اس لیے آپ جب پولنگ بوتھ میں جائیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ اپنے ووٹ سے کس طرح جمہوریت کے خلاف حملے کو روک سکتے ہیں۔ اپنے ووٹ سے دکھا دیجیئے کہ جب ملک کی آئین پر حملہ ہوگا تو اس ملک کی عوام اس کو کیسے روکتی ہے۔ اپنے ووٹ سے دکھا دیجئے کہ جمہوریت پر حملے کو کیسے روکا جاتا ہے۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
اس تاریخی میدان میں آج جو ہم لوگ سب مل کر کھڑے ہوئے ہیں تو یہ اعلان ہونے والا ہے کہ حکمران جو دہلی میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ اب زیادہ دن رکنے والے نہیں ہیں۔ آج ہم لوگ دہلی میں آّئے ہیں، سنا ہے دہلی والے دہلی سے باہر گئے ہیں۔ جو دہلی سے باہر گئے ہیں وہ ہمیشہ کے لیے جانے والے ہیں۔ جو نعرہ دیتے ہیں 400 پار، اگر آپ کے 400 ہونے تھے تو عام آدمی کے لیڈر سے آپ کو کیوں گھبراہٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے لوگوں نے بی جے پی کو موقع دیا انہیں سواگت کیا۔ لیکن اترپردیش کے لوگ اگر سواگت کرتے ہیں تو موقع آنے پر دھوم دھام سے رخصتی بھی کرتے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی دنیا کی ہی نہیں بلکہ کائنات کی سب سے جھوٹی پارٹی ہے۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتارام یچوری نے کہا کہ اس ملک کی جمہوریت کو برقرار رکھنا یہی ہماری آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے مسائل سے اگر ہمیں آزادی چاہئے تواس حکومت سے آزادی حاصل کرنی ہوگی۔ سیتارام یچوری نے مزید کہا کہ کلیوگ کے امرت کال میں اتفاق سے زہر کا کلش اچھے لوگوں کے ہاتھ میں آگیا ہے اور امرت کا کلش برے لوگوں کے ہاتھ چلا گیا ہے۔ اس امرت کے کلش کو ہمیں ان برے لوگوں کے ہاتھ سے لانا ہے اور ملک کی عوا م کے فائدے کے لیے اس امرت کا استعمال کرنا ہے۔ یہی مطلب ہے امرت کال کا۔ اس امرت کو اگر ہمیں حاصل کرنا ہے تو انڈیا الائنس کو کامیاب کرنا ہوگا۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج جو ہم لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں تو ہمارا مقصد آئین کو بچانا ہے۔ آج آئین پر حملہ ہے۔ آج چیف جسٹس کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ آج انسان کو انسان سے لڑا یا جا رہا ہے۔ اس کے خلاف ہمیں آواز اٹھانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب الیکشن آئے گا تو آپ اس بٹن کو دبائیے گا جو اس حکومت کو ہرائے اور آپ کی حکومت لائے۔ ہم سب کو مل کر اس ظلم کے خلاف جدو جہد کرنا ہے۔ ہم سب مل کر انڈیا اتحاد کو مضبوط کریں گے۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
ٹی ایم سی کے ممبر پارلیمنٹ ڈیرک او برائن نے اس موقع پر اپنی تقریر میں پلوامہ کا معاملہ اٹھا یا اور جموں و کشمیر کے سابق گونر ستیہ پال ملک کے حوالے سے مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں کہا کہ مودی جی اپنی گھٹیا سیاست کے لیے 40 نوجوانوں کی جان لے لی۔ اگر وہ اپنے دعوے میں سچے ہیں تو وہ پلوامہ کے واقعے پر وہائٹ پیپر لائیں۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
جھارکھنڈ کی سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے آئین کی تمام ضمانتوں کو این ڈی اے کے ذریعے ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی خود کو سب سے طاقتور سمجھتی ہے تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ ملک کی عوام سب سے بڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کو بچانا ہے، جمہوریت کو بچانا ہے تو اپنی طاقت کا استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیمنت سورین دو مہینے سے جیل میں ہیں، کیجریوال دس دنوں سے جیل میں ہیں لیکن ابھی تک ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا ہے۔ کلپنا سورین نے کہا کہ یہ تاناشاہ حکومت ہے اور اس تاناشاہی حکومت کو اکھاڑ پھیکنا ہے۔ انہوں نے نعرہ لگایا کہ کہ جھارکھنڈ جھکے گا نہیں ، انڈیا جھکے گا نہیں اور انڈیا ڈرے گا نہیں۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
راشٹریہ جنتادل کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیراعظم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نعرہ لگارہے ہیں کہ اب کی بار 400 پار، مگر یہ آپ لوگوں کو طے کرنا ہے کہ یہ اگلی بار میں اقتدار میں رہیں گے یا اقتدار سے بے دخل کریں گے۔ انہوں نے کہ مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے اپوزیشن کے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، مگر ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ لیکن جب ملک کی عوام انہیں جواب دے گی تو مودی جی ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ جھوٹ بولنے والے لوگ ہیں۔ یہ لوگ آنکھ پھوڑ کر چشہ دیدیں گے اور کہیں گے کہ ہم نے لوگوں کو چشمہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کی گارنٹی چائنیز مال کی طرح ہے، جب تک الیکشن ہے اس وقت تک ہی مودی کی گارنٹی ہے۔ اس موقع پر تجیسوی نے یادو ملک میں بیروزگاری کی رپورٹ بھی لوگوں کے سامنے پیش کی۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
انڈین یونین مسلم لیگ کے خرم انیس عمر نے اپنی مختصر تقریر میں نعرہ لگایا میں بھی کیجریوال، میں بھی ہیمت سورین۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے جو محبت کی دوکان کھولی ہے اس کا پیغام پورے ملک میں جائے گا
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
سنیتا کیجریوال نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ اس پیغام میں کیجریوال نے کہا کہ جیل میں بھارت ماتا کے بارے میں سوچتا ہوں، بھارت ماں بہت دکھی ہے۔ جب ملک کے لوگ 75 سال بعد بھی پریشان ہیں تو بھارت ماں کو دکھ ہوتا ہے۔ آیئے ہم سب مل کر نیا بھارت بناتے ہیں۔ ایک ایسا بھارت ہوگا جو پوری دنیا میں تعلیم کا مرکز ہوگا۔ آج میں دیش کے 140 کروڑ لوگوں کو نیا بھارت بنانے کی ایپل کرتا ہوں۔ انڈیا الائنس کے ذریعے ہم نئے بھارت کی تعمیر کریں گے۔ انڈیا صرف زبان پر نہیں بلکہ دل میں انڈیا ہے۔
کیجریوال نے اس موقع پر 6 گارنٹیاں پیش کی جس میں پورے دیش میں 24 گھنٹے بجلی، غریبوں کو مفت بجلی، غریبوں کو مفت تعلیم، محلہ کلینک اور سوپر اسپیشلٹی اسپتال کی تعمیر، سوامی ناتھن کمیشن کے مطابق ایم ایس پی طے کرنا اور کسانوں کو ان کی فصل کی بھرپور قیمت دینا نیز دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلانا شامل ہے۔ یہ گارنٹیاں پیش کرنے کے بعد کیجریوال نے اپنے خط میں انڈیا الائنس کے لیڈروں سے معافی مانگی کہ ان سے مشورہ کئے بغیر میں نے یہ گارنٹیاں پیش کیں کیونکہ جیل میں رہنے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ انہوں نے اس کے لیے سبھی کا تعاون بھی طلب کیا۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
بی جے پی کو پریوار واد سے کوئی تکلیف نہیں ہے۔ بی جے پی کو صرف ایک پریوار سے تکلیف ہے۔ اگر بی جے پی کو پریوار واد سے تکلیف ہوتی تو سندھیا، دیوار وغیرہ جیسے لوگوں کو وہ اپنی پارٹی میں نہیں لیتے اور راج ناتھ سنگھ کا بیٹا سیاست میں نہیں ہوتا۔ اگر آج ادتیہ ٹھاکرے بی جے پی میں چلے جائیں تو بی جے پی کے پریوار واد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ بی جے پی کو صرف ایک پریوار سے تکلیف ہے اور وہ پریوار وہ ہے جس نے اس ملک کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے لوگوں سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کیا بلکہ ملک کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈنڈا پکڑا دیا کہ جاؤ لوگوں کو مارو مگر ہم سے سوال مت کرو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس میڈیا نہیں ہے، آپ لوگ ہمارے میڈیا ہیں۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
ادھو ٹھاکرے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہنیں ہمت سے لڑ رہی ہیں تو بھائی کیسے خاموش بیٹھیں گے، پورا دیش ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی میں ہمت ہے تو وہ یہ اعلان کرے کہ ای ڈی، سی بی آئی وغیرہ اس کی اتحادی ہیں۔ ادھوٹھاکرے نے کہا کہ ایک شخص اور ایک پارٹی کی حکومت ملک کے لیے خطرہ ہو گئی ہے۔ اگر ہم کو ملک بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک شخص اور ایک پارٹی کی حکومت کو ختم کرنا ہوگا اور ملی جلی حکومت لانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چناؤ پرچار کے لیے نہیں آئے ہیں بلکہ دیش کو بچانے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بی جے پی نے آپ نے دہلی میں آنے سے روکا اسی طرح آنے والے الیکشن کے بعد بی جے پی کو دہلی آنے سے روکیے۔ ادھوٹھاکرے نے اس موقع پر بی جے پی کے چار سو پار کے نعرے کے جواب میں نعرہ دیا کہ ’’اب کی بار، بھاجپا تڑی پار‘‘
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
رام لیلا میدان میں جاری انڈیا الائنس کی میگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ آج مرکزی حکومت ملک کی جمہوریت کو ختم کر رہی ہے۔ مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن کو ڈرا یا جا رہا ہے، انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا انتخاب صرف پارٹیوں کے درمیان کا انتخاب نہیں ہے بلکہ یہ انتخاب یہ فیصلہ کرے گا کہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل کیسا ہوگا۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
انڈیا الائنس کی دہلی کے رام لیلا میدان میں میگا ریلی ہو رہی ہے۔ اس ریلی میں اروند کیجروال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور سنجے سنگھ کی اہلیہ انیتا سنگھ اپنے شوہروں کے پیغام دیں گی جبکہ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین بھی خطاب کریں گی۔ جبکہ اس ریلی کے بارے میں کانگریس نے کہا کہ ’جمہوریت بچاؤ ریلی‘ کا مقصد کسی فرد کو بچانا نہیں ہے، بلکہ آئین اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ اس ریلی میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی موجود رہیں گے۔ ان کے علاوہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین، اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال، شیو سینا -یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبرائن، بائیں بازو کے لیڈر سیتارام یچوری، این سی پی (پوار) کے شرد پوار سمیت کئی سینئر لیڈر موجود رہیں گے۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
دہلی کے رام لیلا میدان میں جاری انڈیا الائنس کی میگا ریلی میں انڈیا الائنس کی پارٹیوں کے تمام سرکردہ لیڈران پہنچ رہے ہیں۔ پی ڈی پی کے لیڈر محبوبہ مفتی پہنچ چکی ہیں۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
رام لیلا میدان میں انڈیا بلاک کی میگا ریلی ہو رہی ہے۔ اس ریلی میں شرکت کے یے سی پی آئی-ایم کی لیڈر برندا کرت بھی پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی سے یہ پیغام ہے کہ پورے ملک کے لو گ اس آمر اور فرقہ پرست حکومت کے خلاف جمع ہوئے ہیں۔ دہلی میں یہ مہا ریلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ہے۔ ہیمنت سورین کی گرفتاری، یو اے پی اے کا مسلسل استعمال اور ای ڈی-سی بی آئی کا غلط استعمال۔ یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ اس حکومت کو خود پر اعتماد نہیں ہے۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی میگاریلی کی شروعات ہو چکی ہے۔ پورا رام لیلا میدان انڈیا الائنس میں شامل پاریٹوں کے کارکنان سے بھرا ہوا ہے۔ پورے میدان میں الائنس میں شامل پارٹیوں خاص طور سے کانگریس و عام آدمی پارٹی کے پرچم لہرا رہے ہیں۔ لوگوں میں زبردست جوش وخروش ہے۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Mar 2024, 11:37 AM IST
تصویر: پریس ریلیز