گجرات کے بناس کانٹھا ضلع کے پالن پور کی ایک سیشن عدالت نے جمعرات کو سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو 1996 میں منشیات رکھنے کے ایک کیس میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ بھٹ پہلے ہی حراستی موت کے معاملے میں سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ انہیں راجستھان کے ایک وکیل کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔ سنجیو بھٹ کے خلاف منشیات سے متعلق یہ کیس 28 سال پرانا ہے۔ یہ معاملہ سومیر سنگھ راج پروہت کی گرفتاری کے وقت کا ہے جس میں ضلع پولیس نے راجستھان کے وکیل سومیر سنگھ راج پروہت کو سال 1996 میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔
ریاست کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو ستمبر 2018 میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا، تب سے وہ پالن پور جیل میں قید ہیں۔ گزشتہ سال ہی بھٹ نے سپریم کورٹ میں منشیات کیس میں تعصب برتنے کا الزام لگاتے ہوئے درخواست دائر کی تھی اور کیس کو کسی اور عدالت میں میں منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے نچلی عدالت کی کارروائی کی ریکارڈنگ کا بھی مطالبہ کیا تھا مگر سپریم کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
Published: 28 Mar 2024, 9:53 AM IST
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی شیوسینا نے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری کر دی۔ اس فہرست میں 8 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ممبئی جنوب وسطیٰ سے راہل شیوالے، کولہاپور سے سنجے منڈلک، شرڈی سے سداشیو لوکھنڈے، بلڈھانہ سے پرتاپ راؤ جادھو، ہنگولی سے ہیمنت پاٹل، رامٹیک سے راجو پاروے، ہاتکاننگلے سے دھیریہ شیل مانے اور ماول سے شری رَنگ آپّا بارنے کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
Published: 28 Mar 2024, 9:53 AM IST
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل داخل کی گئی، جس پر سماعت کے بعد عدالت نے اسے خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں عدالتی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
Published: 28 Mar 2024, 9:53 AM IST
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ای ڈی کے ذریعے گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے عآپ کے کارکنان کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ یہ کارکنان دہلی کے آئی ٹی او میٹرو اسٹیشن کے باہر احتجاج کرتے ہوئے لوگوں میں پرچے تقسیم کر رہے تھے۔
Published: 28 Mar 2024, 9:53 AM IST
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف توہین آمیز و قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر بی جے پی لیڈر و رکن پارلیمنٹ دلیپ گھوش کے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ درگاپور میں تعزیرات ہند کی دفعہ 504 اور 509 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
Published: 28 Mar 2024, 9:53 AM IST
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ نفرت پر مبنی ہے۔ مذہب کی بنیاد پر شہریت غیر آئینی اور جمہوریت کے خلاف ہے۔ ہمیں اسے نظامی نظریہ کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ کوئی بھی حکومت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا قانون نافذ نہیں کر سکتی۔ ہمارا آئین ہر شخص کے لئے قانون کے سامنے مساوات اور مساوی تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Mar 2024, 9:53 AM IST
تصویر: پریس ریلیز