راہل گاندھی نے کہا ’’ماں ڈائس پر بیٹھی ہیں، یہ 1977 کی اس وقت کی بات ہے میں بچہ تھا۔ الیکشن آیا، مجھے الیکشن کا علم نہیں تھا۔ میری عمر 6 سال تھی۔ ایک دن گھر میں عجیب سا ماحول تھا۔ میں ماں کے پاس گیا، میں نے ماں سے پوچھا کیا ہوا ماں؟ ماں نے کہا کہ ہم گھر چھوڑ رہے ہیں۔ تب تک میں سمجھتا تھا کہ وہ ہمارا گھر ہے۔ میں نے ماں سے پوچھا کہ ماں ہم اپنا گھر کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ پہلی بار میری ماں نے مجھے بتایا کہ یہ گھر ہمارا نہیں ہے۔ یہ سرکاری گھر ہے، اب ہمیں جانا ہوگا۔ میں نے ماں سے پوچھا کہ ہم نے کہاں جانا ہے تو انہوں نے کہا پتہ نہیں کہاں جانا ہے؟ میں حیران رہ گیا۔ اب 52 سال ہو گئے اور میرے پاس اب بھی گھر نہیں ہے۔ ہمارے خاندان کا گھر، وہ الہ آباد میں ہے۔ وہ بھی ہمارا گھر نہیں ہے۔ میں 12 تغلق لین میں رہتا ہوں لیکن یہ میرے لیے گھر نہیں ہے۔‘‘
Published: 26 Feb 2023, 8:47 AM IST
راہل گاندھی نے کہا، آپ نے کیرالہ میں وہ بوٹریج دیکھی ہوگی۔ اس وقت جب میں پوری ٹیم کے ساتھ کشتی میں بیٹھا تھا تو میری ٹانگ میں شدید درد تھا۔ میں اس تصویر میں مسکرا رہا ہوں لیکن اس وقت مجھے رونا آ رہا تھا۔ یہ بہت تکلیف دہ تھا۔ میں نے یاترا شروع کی اور میں بہت فٹ آدمی ہوں۔ غرور تھا کہ جس طرح میں 10-12 کلومیٹر دوڑتا ہوں، اسی طرح 20-25 کلومیٹر پیدل چلنے میں کیا بڑی بات ہے! یہ ایک پرانی چوٹ تھا جو درد کرنے لگی تھی۔ یہ چوٹ کالج میں فٹ بال کھیلتے ہوئے لگی تھی۔ میں بھاگ رہا تھا جب میرا دوست پیچھے سے مجھ سے ٹکرا گیا اور میرے گھٹنے میں چوٹ لگ گئی۔ درد برسوں سے غائب تھا اور اچانک جیسے ہی میں نے یاترا شروع کی تو درد واپس آ گیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ’’آپ میری فیملی ہیں اس لیے میں آپ کو بتا سکتا ہوں۔ صبح اٹھتا تھا تو سوچتا تھا کہ کیسے چلوں! پھر سوچتا تھا کہ 3500 کلومیٹر پیدل چلنا ہے، 25 کلومیٹر نہیں، کیسے چلوں گا! اور پھر کنٹینر سے اتر کر چلنا شروع کر دیتا تھا۔ لوگوں سے ملتا گیا تو 10-15 دنوں میں انا یا جسے آپ غرور کہہ سکتے ہیں، وہ سب غائب ہو گیا۔ غائب کیوں ہوا؟ کیونکہ بھارت ماتا نے مجھے یہ پیغام دیا تھا کہ دیکھو! اگر تم کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل نکلے ہو تو اپنی انا اور غرور کو اپنے دل سے نکال دو، ورنہ مت جاؤ! مجھے یہ سننا پڑا، میں اتنا مضبوط نہیں تھا کہ یہ نہ سن سکوں اور آہستہ آہستہ میں نے دیکھا کہ میری آواز خاموش ہو گئی۔ پہلے میں کسان سے ملتا تھا، میں اسے اپنا علم سمجھانے کی کوشش کرتا تھا، میرے پاس جو بھی تھوڑی بہت معلومات ہوتی، زراعت کے بارے میں، منریگا کے بارے میں، کھاد کے بارے میں، میں کہنے کی کوشش کرتا۔ آہستہ آہستہ یہ سلسلہ ختم ہو گیا۔ سکون ہو گیا اور خاموشی سے سننے لگا۔ یہ تبدیلی رفتہ رفتہ آئی اور جب میں جموں و کشمیر پہنچا تو بالکل خاموش ہو گیا۔
Published: 26 Feb 2023, 8:47 AM IST
رائے پور میں کانگریس پلینری اجلاس کے آخری دن راہل گاندھی خطاب پیش کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کے اپنے تجربات اور مشکلات کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے کنیا کماری سے سری نگر تک چار ماہ تک ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی۔ آپ نے ویڈیو میں میرا چہرہ دیکھا لیکن لاکھوں لوگ میرے ساتھ چلے تھے۔ ہر ریاست میں چلے۔ بارش میں، گرمی میں، سردی میں، ہم سب ساتھ چلے۔ بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ’’ابھی جب میں ویڈیو دیکھ رہا تھا تو مجھے چیزیں یاد آ رہی تھیں۔ آپ نے ویڈیو میں دیکھا ہوگا۔ پنجاب میں ایک مکینک آ کر مجھ سے ملا۔ میں نے اس کے ہاتھ پکڑے، سالوں کی تپسیا تھی اس کی۔ وہ درد جو برسوں سے تھا، جیسے ہی میں نے اس کا ہاتھ پکڑا، میں نے اس کی ہر بات سمجھ لی۔ اسی طرح لاکھوں کسانوں کے ساتھ ملانے اور گلے لگانے سے ہی یہ ایک ٹرانسمیشن سا ہو جاتا تھا۔‘‘
انہوں نے کہا ’’شروعات میں بولنے کی ضرورت تھی۔ کیا کرتے ہو، کتنے بچے ہیں؟ کیا مشکلات ہیں یہ سلسلہ ڈیڑھ ماہ تک چلتا رہا۔ اس کے بعد بولنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔ جیسے ہی انہوں نے ہاتھ تھامے، گلے لگایا، خاموشی میں ایک لفظ نہیں بولا جاتا تھا لیکن جو ان کا درد تھا، ان کی محنت تھی، ایک سیکنڈ میں سمجھ جاتا تھا۔ ا
Published: 26 Feb 2023, 8:47 AM IST
رائے پور میں جاری کانگریس پلینری اجلاس کے آخری دن آج سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار نے سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی قرارداد پیش کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف ملک کی روح ہے اور کانگریس کی بھی روح ہے۔ ملک کے لئے قربانی دینے والی کانگریس پارٹی نے سب سے پہلے ذات پات کو ختم کیا اور اس کے بعد ہم ریزرویشن کے لئے لڑگے۔ کانگریس کے دور میں متعدد قوانین بنائے گئے اور تمام طبقات کے لوگوں کو انصاف فراہم کیا گیا۔ ہم کانگریس کے لوگ اس ملک کے محروم افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے تمام عوام کو یکجا کیا۔
Published: 26 Feb 2023, 8:47 AM IST
چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں جاری کانگریس کے 85ویں سہ روزہ پلینری اجلاس کا آج تیسرا اور آخری دن ہے۔ آج 10.30 بجے راہل گاندھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے دوپہر 1.50 بجے اختتامی خطاب پیش کریں گے۔ جبکہ سہ پہر 3 بجے پارٹی کے سینئر لیڈران کے ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کانگریس کے پلینری اجلاس کے دوسرے دن (ہفتہ 25 فروری 2023) کانگریس صدر کھڑگے کے علاوہ پی سی سی کی صدر سونیا گاندھی نے خطاب پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر ادارے پر آر ایس ایس اور بی جے پی نے اپنا قبضہ کر لیا ہے اور نفرت کا ماحول پیدا کر دیا گیا ہے۔ نیز کانگریس ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ لوگوں کی امید ہے۔
بعد ازیں کانگریس کے آئین میں متعدد ترامیم پر مبنی قرارداد منظور کی گئی اور اس کے بعد سیاسی، معاشی اور بین الاقوامی امور پر قراردادیں منظور کی گئیں۔
Published: 26 Feb 2023, 8:47 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Feb 2023, 8:47 AM IST
تصویر: پریس ریلیز