خبریں

اہم خبریں LIVE: ویٹنگ لسٹ والے 10 ہزار سے زائد عازمین کو حج 2024 کے لیے ملی منظوری

<div class="paragraphs"><p>عازمیں حج کی فائل تصویر</p></div>

عازمیں حج کی فائل تصویر

 

ٹوئٹر @hsharifain

ویٹنگ لسٹ والے 10 ہزار سے زائد عازمین کو حج 2024 کے لیے ملی منظوری

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا نے 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کرنے والے تقریباً 34000 ہزار عازمین میں سے 10000 سے زائد عازمین کو منظوری دے دی ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ قرعہ میں منتخب عازمین کے ذریعہ منسوخ کرائی گئی نشستوں اور پیشگی رقم جمع نہ کرانے کے باعث ہوئی خالی نشستوں کو پُر کرنے لیے ویٹنگ لسٹ میں شامل عازمین کو منظوری دے دی گئی ہے۔ ان میں چھتیس گڑھ کے 82، دہلی کے 440، گجرات کے 1594، ہریانہ کے 23، کرناٹک کے 1380، کیرالہ کے 1561، مدھیہ پردیش کے 558، مہاراشٹرا کے 2499، منی پور کے 50، تامل ناڈو کے 633 اور تلنگانہ کے 1316 عازمین حج کا انتظار ختم ہوا، اور انھیں حج 2024 کے لیے منظوری ملی۔

Published: 23 Feb 2024, 10:18 AM IST

IND بمقابلہ ENG رانچی ٹیسٹ: محمد سراج نے توڑی سنچری پارٹنر شپ، فوکس 47 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ رانچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر آکاش دیپ نے ڈیبیو کیا، فی الحال پہلے دن کے تیسرے سیشن کا کھیل جاری ہے۔ انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے ہیں۔ جو روٹ اور ٹام ہارٹلے کھیل رہے ہیں۔ بین فوکس 47 رنز بنانے کے بعد محمد سراج کا شکار ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی روٹ کے ساتھ ان کی 113 رنز کی پارٹنر شپ ٹوٹ گئی۔ آکاش دیپ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 1-1 وکٹ رویندر جڈیجا اور روی چندرن اشوین کو ملا ہے۔ محمد سراج نے بین فوکس کو رویندر جڈیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ فوکس 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، اسی کے ساتھ ہی ان کی جو روٹ کے ساتھ 113 رنز کی پارٹنر شپ ٹوٹ گئی۔

Published: 23 Feb 2024, 10:18 AM IST

جن 30 کمپنیوں کے پیچھے ایجنسیوں کو لگایا گیا انہوں نے بی جے پی کو 335 کروڑ کا چندہ دیا، کانگریس کا سنگین الزام

کانگریس کے لیڈر جئے رام رمیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ کانگریس کے تمام اکاؤنٹس کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم اس سے ڈرتے نہیں ہیں۔ اس لڑائی کو ہم انکم ٹیکس ٹریبونل میں لڑ رہے ہیں۔ اگر ہمیں ضرورت پڑتی تو عدالت بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے خلاف انتقام اورہراساں کرنے کی سیاست کی جا رہی ہے۔ جانچ ایجنسیوں کو کمپنیوں کے پیچھے لگا کر ان سے چندہ لیا جا رہا ہے۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’2018 سے تقریباً 30 نجی کمپنیوں کے خلاف ایجنسیوں کی کارروائی شروع کی گئی۔ ان کمپنیوں کے نام الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ بی جے پی کو ان چار سالوں میں ان کمپنیوں سے 335 کروڑ روپے کا عطیہ ملا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسے پیسے ملے ہیں۔ یہ ہفتہ وصولی نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘

Published: 23 Feb 2024, 10:18 AM IST

لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم اتر پردیش جائے گی

اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم 29 فروری سے 3 دن تک لکھنؤ میں رہے گی۔ چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے تمام اعلیٰ حکام اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ یہ ٹیم 29 فروری کی شام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔ یکم مارچ کو دو مرحلوں میں تمام ڈویژنوں کے انتظامیہ اور پولیس حکام کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ 2 مارچ کو ایکسائز، نارکوٹکس، انکم ٹیکس اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ ان میٹنگوں کی بنیاد پر ڈی جی پی اور چیف سکریٹری کو ضروری ہدایات دینے کے بعد ٹیم میڈیا سے خطاب کرے گی۔

Published: 23 Feb 2024, 10:18 AM IST

آکاش دیپ کی ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی، انگلینڈ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیل رہے آکاش دیپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کر دیا ہے۔ اننگز کے 12ویں اوور میں انگلینڈ کو 57 رنز کے سکور پر تیسرا جھٹکا لگا۔ 12 اوورز کے بعد انگلینڈ کا اسکور 57/3 ہو گیا۔

Published: 23 Feb 2024, 10:18 AM IST

انچی ٹیسٹ: رانگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا

انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں آج ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی کپتان روہت نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے۔ آکاش دیپ کو انڈین الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کوچ راہل نے ٹیسٹ ڈیبیو کی کیپ دی ہے۔

Published: 23 Feb 2024, 10:18 AM IST

کسان کی موت کے لئے وزیر اعلیٰ کھٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: ایس کے ایم

سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے پنجاب-ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر کسان تحریک کے درمیان احتجاج کرنے والے ایک کسان شوبھ کرن سنگھ کی موت کے معاملے پر سخت تنقید کی ہے۔ ایس کے ایم نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور وزیر داخلہ انل وج کے خلاف کسان کے ’قتل‘ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا، کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھر نے کہاہے  کہ پی ایم نریندر مودی آئیں اور اس معاملے پر بیان دیں کہ وہ ایم ایس پی گارنٹی قانون بنائیں گے۔ کانگریس کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ وہ بھی موقف صاف کریں۔ پوری اپوزیشن اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرے۔

Published: 23 Feb 2024, 10:18 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Feb 2024, 10:18 AM IST