جموں و کشمیر کے گلمرگ میں برفانی طوفان اور برفانی تودے کی وجہ سے بڑی تباہی کا امکان ہے۔ اس طوفان سے سیاحوں میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔ اس برفانی طوفان کی وجہ سے ایک کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی غیر ملکی سیاح لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ایس ڈی ایم کے مطابق دو غیر ملکی سیاح لاپتہ ہیں اور دو کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
Published: 22 Feb 2024, 12:27 PM IST
برسوں تک بی ایس پی میں رہنے کے بعد بی جے پی ہوتے ہوئے سماج وادی پارٹی میں جانے والے سوامی پرساد موریہ نے اپنی نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے قبل 13 فروری کو سوامی پرساد موریہ نے سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سوامی پرساد موریہ نے دہلی میں کارکنان کے ایک کانفرنس میں آئندہ لوک سبھا انتخابات سے متعلق اپنی منشا بھی ظاہر کر دی ہے۔ 3 دن قبل ہی سوامی پرساد موریہ نے ایس پی کی بنیادی رکنیت اور ایم ایل سی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Published: 22 Feb 2024, 12:27 PM IST
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے خزانچی اجے ماکن نے کہا، ’’مودی حکومت اور انکم ٹیکس حکام نے کانگریس کے بینک کھاتوں سے 65.8 کروڑ روپے چرا لئے۔ اس معاملے میں ہم نے انکم ٹیکس اپیلاٹ ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی، جس کی سماعت 21 فروری کو ہونی تھی لیکن سماعت سے ایک دن پہلے ہی انکم ٹیکس کے افسران بینک کی شاخوں میں گئے اور انہیں دھمکی دی اور ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے 65.8 کروڑ روپے جمع کر لیے۔‘‘
Published: 22 Feb 2024, 12:27 PM IST
دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے معاملہ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی کی جانب سے 7 واں سمن موصول ہوا ہے۔ ای ڈی نے انہیں سمن بھیج کر پیر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ اس سے پہلے اروند کیجریوال کو 19 فروری کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
Published: 22 Feb 2024, 12:27 PM IST
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا ہے کہ ’’پچھلے کچھ دنوں میں مودی حکومت کی طرف سے کانگریس پارٹی پر 'ٹیکس ٹیرر' حملے ہو رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کو مالی طور پر کمزور کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ یہ معاشی طور پر کانگریس پارٹی کا قتل نہیں ہے بلکہ جمہوریت کا قتل عوام کے سامنے ہو رہا ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کے احتجاج اور بے روزگاری سے بوکھلائی ہوئی ہے۔‘‘
کانگریس کے لیڈر اجے ماکن نے کہا ہے کہ ’’کچھ دن پہلے میں نے پریس کانفرنس میں آپ کے ساتھ معلومات شیئر کی تھیں کہ کس طرح کانگریس کے تمام بینک اکاؤنٹس کو ضبط کیا گیا۔ آج بڑے دکھ کے ساتھ مجھے ملک کے عوام کو بتانا پڑ رہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے تمام اپوزیشن پارٹیوں اور اہم اپوزیشن پارٹی کے خلاف معاشی دہشت گردی شروع کر دی ہے۔‘‘ اجے ماکن نے کہا ’’ہمارے 65.8 کروڑ روپے بی جے پی حکومت کی انکم ٹیکس اتھارٹی نے پرسوں ضبط کر لیے تھے اور ہمارے پارٹی کارکنوں کی رقم جو انہوں نے یو پی آئی کے ذریعے کراؤڈ فنڈنگ کے تحت بھیجی تھی، اسے سیز کرلیا ہے۔
Published: 22 Feb 2024, 12:27 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Feb 2024, 12:27 PM IST
تصویر: پریس ریلیز