دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ای ڈی دفتر لے جایا گیا ہے اور آج کی رات انھیں ای ڈی لاک اَپ میں رکھا جائے گا۔ کل صبح انھیں پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں ای ڈی افسران عدالت سے ریمانڈ کا مطالبہ کریں گے۔ عآپ کی طرف سے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی جس میں اس معاملے پر آج ہی سماعت کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن جیسی خبریں سامنے آ رہی ہیں اس میں بتایا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ آج رات سماعت نہیں کرنے والا۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ کل اس معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت ہو سکتی ہے۔
Published: 21 Mar 2024, 10:27 AM IST
اروند کیجریوال کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی اپوزیشن پارٹیوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ کئی لیڈران نے لوک سبھا انتخاب سے عین قبل ای ڈی کی کارروائی پر سوال اٹھایا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اس معاملے میں تلخ تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ کیا ہے کہ ’’ڈرا ہوا تاناشاہ، ایک مری ہوئی جمہوریت بنانا چاہتا ہے۔ میڈیا سمیت سبھی اداروں پر قبضہ، پارٹیوں کو توڑنا، کمپنیوں سے ہفتہ وصولی، اہم اپوزیشن پارٹی کا اکاؤنٹ فریز کرنا بھی ’اَسُری شکتی‘ (بری طاقت) کے لیے کم تھا، تو اب منتخب وزرائے اعلیٰ کی گرفتاری بھی عام بات ہو گئی۔‘‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے اس پوسٹ کے آخر میں راہل گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’انڈیا اس کا منھ توڑ جواب دے گا۔‘‘
Published: 21 Mar 2024, 10:27 AM IST
عآپ کی گرفتاری کو لے کر عآپ کی لیگل ٹیم سرگرم ہو چکی ہے۔ دہلی حکومت میں وزیر آتشی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’ہم نے ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کو رد کرنے کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ ہم نے آج رات ہی سپریم کورٹ سے فوری سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘
Published: 21 Mar 2024, 10:27 AM IST
دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی نے آبکاری معاملے میں گرفتار کر لیا ہے۔ ای ڈی نے کیجریوال سے تقریباً دو گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی اور پھر گرفتاری کی کارروائی ہوئی۔ اس گرفتاری کے بعد عآپ نے واضح کر دیا ہے کہ کیجریوال وزیر اعلیٰ بنے رہیں گے، یعنی وہ فی الحال استعفیٰ نہیں دینے والے۔ دہلی حکومت میں وزیر آتشی نے کہا کہ کیجریوال وزیر اعلیٰ تھے، ہیں اور رہیں گے۔
Published: 21 Mar 2024, 10:27 AM IST
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر ای ڈی کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور ای ڈی افسران نے ان سے پوچھ تاچھ بھی شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے کیجریوال کی گرفتاری پر روک لگانے کی عرضی خارج کر دی گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹیم سرچ وارنٹ لے کر پہنچی ہے اور وہ بنگلے کی تلاشی بھی لے سکتی ہے۔ اس معاملے میں دہلی کے وزیر سوربھ بھاردواج کا کہنا ہے کہ یہ وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کی تیاری ہے۔ عآپ کی لیگل ٹیم اس معاملے میں سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔
Published: 21 Mar 2024, 10:27 AM IST
بی جے پی لیڈر سی ٹی روی کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں کرناٹک کے چیف الیکٹورل افسر نے جانکاری دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈر سی ٹی روی کے ذریعہ ایکس پر پوسٹ سے متعلق چکمگلور ڈی ای او نے 20 مارچ کو تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے اور آر پی ایکٹ کی دفعہ 126 کے تحت چکمنگلور ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔‘‘
Published: 21 Mar 2024, 10:27 AM IST
ای ڈی کے سمن کے تعلق سے دہلی ہائی کورٹ میں داخل وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی عرضداشت کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے کیجریوال کو گرفتاری سے کوئی راحت نہیں دی۔ دورانِ سماعت ہائی کورٹ نے ای ڈی سے کہا تھا کہ اس کے پاس کیجریوال کے خلاف جو ثبوت ہیں وہ عدالت میں پیش کرے۔ جس کے بعد ای ڈی افسران نے ثبوتوں کی فائل عدالت میں پیش کی۔ ان کو دیکھنے کے بعد عدالت نے کہا کہ کیجریوال کو سمن کے جواب میں ای ڈی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا اور یہ کہ ان کی گرفتاری پر کوئی روک نہیں ہے۔
Published: 21 Mar 2024, 10:27 AM IST
لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا بھی اعلان ہوا تھا۔ ان ریاستوں میں آندھرا پردیش، اڈیسہ، ارونا چل پردیش اور سکم شامل ہیں۔ کانگریس نے آج ارونا چل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: 21 Mar 2024, 10:27 AM IST
پارٹی اکاؤنٹ سیز معاملے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہماری اسور شکتی سے لڑائی ہے۔ نفرت بھری اسور شکتی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے 20 فیصد لوگ ہمیں ووٹ دیتے ہیں لیکن ہم 2 روپے خرچ نہیں کر سکتے۔ تمام اداروں کا فرض ہے کہ اس کے بارے میں بات کریں۔ آپ کے آئین اور بنیادی حقوق کو لوٹا جا رہا ہے۔ کسی ادارے نے حتیٰ کہ الیکشن کمیشن و عدالت نے بھی کچھ نہیں کیا۔ 14 لاکھ روپے 7 سال پہلے کا معاملہ ہے اور جرمانہ 200 کروڑ روپے ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ کہتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 10 ہزار روپے ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ کارروائی ہندوستان کے پی ایم کر رہے ہیں۔
Published: 21 Mar 2024, 10:27 AM IST
آچاریہ بال کرشن نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنجلی آیوروید کے گمراہ کن اشتہارات پر معافی مانگ لی ہے۔ اپنے حلف نامے میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں اس طرح کے اشتہارات جاری نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس اشتہار کا مقصد صرف اس ملک کے شہریوں کو آیورویدک کمپنی کی مصنوعات کا استعمال کرکے صحت مند زندگی گزارنے کی طرف راغب کرنا تھا۔
Published: 21 Mar 2024, 10:27 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Mar 2024, 10:27 AM IST
تصویر: پریس ریلیز