خبریں

اہم خبریں LIVE: کنگنا رانوت کی لوک سبھا رکنیت کو چیلنج کرنے والی عرضی پر ہائی کورٹ میں سماعت تین ہفتے بعد

کنگنا رانوت، تصویر آئی اے این ایس
کنگنا رانوت، تصویر آئی اے این ایس 

کنگنا رانوت کی لوک سبھا رکنیت کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت تین ہفتے بعد

2024 میں منڈی پارلیمانی حلقہ میں ہوئے لوک سبھا انتخاب کو چیلنج دینے والی عرضی پر ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ یہ معاملہ جسٹس جیوتسنا ریوال دُوا کی سنگل بنچ نے سنا۔ عرضی داخل ہونے کے بعد ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے کنگنا رانوت سے معاملے میں 21 اگست کو جواب داخل کرنے کے لیے کہا تھا۔ آج اس معاملے میں سماعت ہوئی تو کنگنا رانوت کے وکیل نے جواب تیار کرنے کے لیے تین ہفتے کا وقت مانگا۔ اب اس معاملے میں آئندہ سماعت تین ہفتے بعد ہوگی۔

Published: 21 Aug 2024, 11:45 AM IST

بدلاپور جنسی استحصال معاملے میں مہاوکاس اگھاڑی نے 24 اگست کو ’مہاراشٹر بند‘ کا کیا اعلان

مہاراشٹر میں اپوزیشن اتحاد مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے بدھ کے روز ٹھانے ضلع واقع بدلاپور کے اسکول میں دو بچیوں کے مبینہ جنسی استحصال کے واقعہ پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ایم وی اے نے اس معاملے میں ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس شرمناک واقعہ کے خلاف 24 اگست کو ’مہاراشٹر بند‘ کی اپیل کی ہے۔

Published: 21 Aug 2024, 11:45 AM IST

ہریانہ میں بھرتی نتائج کے اعلان پر الیکشن کمیشن کی روک، کانگریس کی شکایت پر کارروائی

الیکشن کمیشن نے ہریانہ میں جاری بھرتی عمل کے نتائج کے اعلان پر اسمبلی انتخابات مکمل ہونے تک روک لگا دی ہے۔ یہ اقدام کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جیے رام رمیش کی جانب سے دی گئی شکایت کے بعد کیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہریانہ اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایچ ایس ایس سی) اور ہریانہ پبلک سروس کمیشن (ایچ پی ایس سی) کی بھرتی میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریاستی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی اور حقائق کی تصدیق کے بعد پایا کہ موجودہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت، انتخابی اعلان سے قبل شروع ہونے والے بھرتی عمل میں کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ البتہ، غیر جانبداری کو یقینی بنانے اور کسی کو بھی غیر مناسب فائدہ پہنچانے سے روکنے کے لیے کمیشن نے ایچ ایس ایس سی اور ایچ پی ایس سی کو نتائج کے اعلان کو انتخابات مکمل ہونے تک ملتوی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: 21 Aug 2024, 11:45 AM IST

پٹنہ میں مظاہرین پر کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں نے ’ایس ڈی ایم‘ پر کیا لاٹھی چارج!

بھارت بند کے دوران اس وقت عجیب و غریب صورت حال پیدا ہو گئی جب مظاہرین کو سمجھانے پہنچے ایس ٹی ایم پر ہی پولیس اہلکاروں نے لاٹھیاں برسا دیں! سینئر پولیس افسر نے جب ایس ڈی ایم پر لاٹھی چارج ہوتے دیکھا تو سپاہیوں کو ان سے الگ کر دیا۔ بعد میں پولیس اہلکاروں نے ایس ڈی ایم سے معافی مانگی اور کہا کہ ’سر، ہم سے غلطی ہو گئی۔‘ اس واقعہ کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔

Published: 21 Aug 2024, 11:45 AM IST

پٹنہ میں بند کے حامیوں پر لاٹھی چارج، دربھنگہ میں آتشزی، رانچی میں معمولات زندگی متاثر

بہار اور جھارکھنڈ میں بھارت بند کا بڑے پیمانے پر اثر ہوا ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بڑی تعداد میں بند کے حامی سڑکوں پر اتر آئے اور پولیس کی رکاوٹوں کو توڑ کر آگے بڑھنے لگے۔ جس کے بعد انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔ مظاہرین پر پانی کی بوچھار کرنے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ وہیں، رانچی میں بھی بڑی تعداد میں بھی مظاہرین نے سڑکوں پر اتر پر نعرے بازی کی۔ یہاں بند کا بڑے پیمانے پر اثر ہوا ہے اور معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی ہے۔

Published: 21 Aug 2024, 11:45 AM IST

بھارت بند: بہار، جھارکھنڈ میں بڑے پیمانے پر احتجاج، راجستھان کے کئی شہروں میں اسکول بند

کئی تنظیموں نے شیڈیولڈ کاسٹ (ایس سی) اور ٹرائب (ایس ٹی) ریزرویشن میں کریمی لیئر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج بھارت بند کی کال دی ہے۔ اس کے علاوہ بی ایس پی اور آر جے ڈی جیسی جماعتوں نے بھی بند کی حمایت کی ہے۔ اس بند کے پیش نظر راجستھان کے پانچ اضلاع جے پور، بھرت پور، گنگاپور سٹی، دوسہ اور ڈیگ میں اسکول بند ہیں۔

بہار کے دربھنگہ میں کئی مقامات پر مظاہرے دیکھے جا رہے ہیں۔ یہاں کئی مقامات پر آتش زنی کی بھی خبریں ہیں۔ جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں بھی بند کا بڑے پیمانے پر اثر ہوا ہے۔ صبح سے ہی جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے کارکنان بند کرنے کا مطالبہ کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔ گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔

Published: 21 Aug 2024, 11:45 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Aug 2024, 11:45 AM IST