لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے کی ووٹنگ شام چھ بجے ختنم ہو گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق شام 5 بجے تک 56.68 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ مہاراشٹر میں اب تک سب سے کم ووٹنگ ہوئی ہے، جب کہ لداخ، جھارکھنڈ، اوڈیشہ وہ ریاستیں ہیں جہاں 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ووٹنگ کا فیصد سب سے زیادہ مغربی بنگال میں ہے جہاں شام 5 بجے تک 73 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ریاستی اعداد و شمار
بہار 52.35 فیصد
جموں و کشمیر: 54.21 فیصد
جھارکھنڈ 61.90 فیصد
لداخ 67.15 فیصد
مہاراشٹر 48.66 فیصد
اڈیشہ 60.55 فیصد
اتر پردیش 55.80 فیصد
مغربی بنگال 73.00 فیصد
Published: 20 May 2024, 12:14 PM IST
لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے میں 49 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی اطلاع کے مطابق سہ پہر 3 بجے تک تقریباً 47.53 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ مغربی بنگال میں 62.72 فیصد اور مہاراشٹر میں سب سے کم 38.77 فیصد رہا۔
ریاستی ووٹنگ کا فیصد
بہار 45.33
جموں و کشمیر 44.90
جھارکھنڈ 53.90
لداخ 61.26
مہاراشٹر 38.77
اڈیشہ 48.95
اتر پردیش 47.55
مغربی بنگال 62.72
Published: 20 May 2024, 12:14 PM IST
سماجوادی پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شکایت کی ہے کہ کوشمبی لوک سبھا سیٹ کی کنڈا اسمبلی حلقے میں پولنگ آفیسر رائے دہندگان کے ووٹ خود ڈال رہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی نے مرکزی الیکشن کمیشن، ریاستی الیکشن کمیشن نیز ڈی ایم کوشمبی کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ شکایت کی ہے۔
Published: 20 May 2024, 12:14 PM IST
ملک کی 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پانچویں مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق دوپہر ایک بجے تک 36.73 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ مختلف ریاستوں میں ووٹنگ فیصد حسب ذیل ہے۔
بہار - 34.62 فیصد
جموں و کشمیر - 34.79 فیصد
جھارکھنڈ – 41.89 فیصد
لداخ - 52.02 فیصد
مہاراشٹر - 27.78 فیصد
اوڈیشہ - 35.31 فیصد
اتر پردیش - 39.55 فیصد
مغربی بنگال – 48.41 فیصد
Published: 20 May 2024, 12:14 PM IST
راہل گاندھی لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے دوران پیر کو رائے بریلی پہنچے جہاں انہوں نے ایک پولنگ بوتھ پر جاکر حالات کا جائزہ لیا۔ راہل گاندھی دہلی کے ووٹر ہیں لیکن وہ رائے بریلی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔
Published: 20 May 2024, 12:14 PM IST
ملک کی 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پانچویں مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 11 بجے تک 23.66 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ کن ریاستوں میں کتنے فیصد ووٹنگ ہوئی؟ اس کے اعداد و شمار بھی سامنے آئے ہیں۔
بہار - 21.11 فیصد
جموں و کشمیر - 21.37 فیصد
جھارکھنڈ - 26.18 فیصد
لداخ - 27.87 فیصد
مہاراشٹر - 15.93 فیصد
اڈیشہ – 21.07 فیصد
اتر پردیش - 27.76 فیصد
مغربی بنگال - 32.70 فیصد
Published: 20 May 2024, 12:14 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 May 2024, 12:14 PM IST