خبریں

اہم خبریں LIVE: اتر پردیش میں سڑک پر روز ایک شخص کی جان لیتا ہے سانڈ، اور وہ کہتے ہیں کہ نندی ہے... اکھلیش یادو

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس

 

یوپی میں سڑک پر روز ایک شخص کی جان لیتا ہے سانڈ، اور وہ کہتے ہیں نندی ہے: اکھلیش

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج یوپی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں ٹریفک پولیس میں نئی بھرتی ہوئی ہے، جو کہ ہر سڑک پر دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ نئی بھرتی ہے جس کی وجہ سے ہر دن ایک شخص کی جان جا رہی ہے۔ اکھلیش نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بھی دن ایسا نہیں ہے جس دن اتر پردیش میں کسی کسان کی، کسی غریب کی جان سانڈ کی وجہ سے نہ جاتی ہو، اور یہ (بی جے پی والے) ہیں کہ اسے نندی کہتے ہیں۔ ہم کیسے مان لیں کہ یہ نندی ہے جو روزانہ ایک شخص کی جان لے گا۔

Published: 19 Aug 2023, 8:19 AM IST

ہماچل کو راجستھان نے 15 کروڑ اور چھتیس گڑھ نے 11 کروڑ روپے دیا چندہ: سکھو

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راجستھان حکومت نے 15 کروڑ روپے اور چھتیس گڑھ حکومت نے 11 کروڑ روپے بطور چندہ دیے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ بڑی بات یہ ہے کہ قدرتی آفت سے پریشان ہماچل پردیش کو ریاستوں کے ساتھ ساتھ ملک کے ذی ہوش افراد بھی چندہ دے رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے ٹیم بھیجی تھی اور اس ٹیم نے اپنی رپورٹ دے دی ہوگی۔ ہمیں امید ہے کہ عبوری راحت کی پہلی قسط جاری ہو جائے گی۔ اس آفت سے تقریباً 10 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے جس کے ازالہ میں ایک سال کا وقت لگے گا۔

Published: 19 Aug 2023, 8:19 AM IST

پورے ملک کو یہ جاننے کا حق ہے کہ پی ایم کیئر فنڈ میں پیسہ کہاں سے آ رہا: پون کھیڑا

کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ پورے ملک کو یہ جاننے کا حق ہے کہ پی ایم کیئر فنڈ میں پیسہ کہاں سے آ رہا ہے۔ پی ایس یو اور کمپنیوں سے سی ایس آر کے ذریعہ پیسہ لیا جا رہا ہے اور اسے آر ٹی آئی ایکٹ سے باہر رکھنا آپ کے (بی جے پی) ارادوں پر سوال اٹھاتا ہے۔

Published: 19 Aug 2023, 8:19 AM IST

بہار: ارریہ میں صحافی کے قتل سے متعلق 4 ملزمین کو پولیس نے کیا گرفتار

بہار کے ارریہ میں صحافی کے قتل معاملہ میں چار ملزمین کو پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔ جنتا دل یو لیڈر نیرج کمار نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر پولیس نے ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مہلوک کے اہل خانہ کے ذریعہ مشتبہ افراد کے نام بتانے کے بعد جیل تک میں چھاپہ ماری کی گئی۔ ہم اپوزیشن سے یہ امید کرتے ہیں کہ مجرمانہ واقعہ کی تنقید کیجیے لیکن حکومت کے ذریعہ کی گئی کارروائی کے بارے میں بھی تذکرہ کیجیے۔

Published: 19 Aug 2023, 8:19 AM IST

اُدیان ایکسپریس میں شدید آتشزدگی، فائر بریگیڈ کا دستہ آگ بجھانے میں مصروف

کرناٹک کے سنگولی راینا ریلوے اسٹیشن پر کھڑی اُدیان ایکسپریس میں اچانک آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ یہ حادثہ مسافروں کے ٹرین سے اترنے کے 2 گھنٹے پیش آیا۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس آگ کی وجہ سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ آگ کی خبر ملنے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کا دستہ موقع پر پہنچا اور آگ بجھانے میں مصروف ہو گیا ہے۔

Published: 19 Aug 2023, 8:19 AM IST

دہلی میں صبح سویرے ہوئی بارش کے بعد کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا منظر

دہلی میں آج صبح بارش کے بعد لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت ضرور ملی، لیکن کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا منظر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بدرپور علاقے میں بارش کی وجہ سے کئی جگہ سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے۔ اس سے لوگوں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: 19 Aug 2023, 8:19 AM IST

آسام میں حد بندی معاملہ پر بی جے پی لیڈر نے ہی وزیر اعلیٰ کے خلاف کھول دیا محاذ

آسام میں بی جے پی کے سرکردہ لیڈر اور چار بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے راجین گوہین نے حد بندی کو لے کر وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ انھوں نے کابینہ سطح کے آسام فوڈ اینڈ سول سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Published: 19 Aug 2023, 8:19 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Aug 2023, 8:19 AM IST