عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا، ’’کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ بجلی مفت دی جا سکتی ہے۔ یہ آزادی کے بعد پہلی حکومت تھی جس نے مفت بجلی اسکیم، مفت پانی اسکیم، اور مفت بس سفر کی اسکیم نافذ کی۔ دہلی واحد ریاست ہے جس نے منافع بخش بجٹ پیش کیا۔ ہم زمین پر رام راجیہ کے اپنے وژن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘
Published: 17 Apr 2024, 9:12 AM IST
غازی آباد میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر الیکٹورل بانڈ صحیح تھا تو سپریم کورٹ نے اسے منسوخ کیوں کر دیا؟ جن لوگوں نے بی جے پی کو ہزاروں کروڑ روپے دئے، ان کے نام آپ نے کیوں چھپائے؟ ہزاروں کروڑ روپے کا کنٹریکٹ حاصل ہوتا اور اس کے فوری بعد کمپنی بی جے پی کو چندہ دیتی تھی۔
راہل گاندھی نے کہا، ’’انتخابات میں دو تین اہم مسائل ہیں۔ بے روزگاری، مہنگائی، شراکت داری مگر بی جے پی چوبیس گھنٹہ توجہ ہٹانے میں لگی رہتی ہے۔ ایشوز پر کوئی بات نہیں کرتا۔ کچھ دن پہلے وزیر اعظم نے ایک طویل انٹرویو دیا، اسکرپٹڈ تھا مگر فلاپ شو تھا۔ وزیر اعظم مودی نے اس میں الیکٹورل بانڈ کو سمجھانے کی کوشش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسے شفافیت کے لئے لایا گیا، اگر یہ سچ ہے تو اس نظام کو سپریم کورٹ نے منسوخ کیوں کیا۔ اگر شفافیت لانا مقصد تھا تو جن لوگوں نے عطیہ پیش کیا ان کے نام کو کیوں چھپایا۔ ہزاروں کروڑ روپے کا کنٹریکٹ کیس کمپنی کو ملتا ہے فو کمپنی فوری بی جے پی کو چندہ دیتی ہے۔ کسی کمپنی پر ای ڈی، سی بی آئی کی تفتیش شروع ہوتی ہے اور وہ کمپنی بی جے پی کو چندہ دیتی ہے۔ اسے سڑک پر بھتہ خوری کہتے ہیں۔
راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کتنی بھی صفائی پیش کر لیں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ سبھی جانتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی ’کرپشن کے چیمپین ہیں‘۔
Published: 17 Apr 2024, 9:12 AM IST
غازی آباد میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ کانفرنس شروع ہو چکی ہے جس میں راہل گاندھی اور کھلیش یادو سمیت انڈیا اتحاد کے متعدد لیڈران موجود ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ مغرب (یوپی) سے لہر چل رہی ہے وہ پورے اتر پردیش اور ملک کے ماحول کو بدلنے جا رہی ہے۔ اس مرتبہ بی جے پی کو غازی آباد سے لے کر غازی پور تک انڈیا اتحاد صاف کر دے گا۔ آج کسان پریشان ہیں کیونکہ بی جے پی کی ہر بات جھوٹی، ان کے وعدے جھوٹے ہیں۔ نہ کسان کی آمدنی دوگنی ہوئی اور نہ نوجوان کو روزگار ملا۔ جو ترقی کے خواب دکھائے تھے وہ بھی جھوٹے نکلے۔ الیکٹورل بانڈ نے ان کا بینڈ بجا دیا۔
اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت کا دعوی کرنے والوں کے ہورڈنگ دیکھیں تو اس پر ایک ہی چہرہ نظر آتا ہے۔ ان کے ہورڈنگ پر امیدوار نظر نہیں آتے اور الیکشن کے بعد جو ایک چہرہ نظر آ رہا ہے وہ بھی غائب ہونے جا رہا ہے۔ لوٹ اور جھوٹ بی جے پی کی شناخت بن چکی ہے۔
Published: 17 Apr 2024, 9:12 AM IST
لوک سبھا انتخابات 2024 کی مہم جوئی زور و شور سے جاری ہے اور آج راہل گاندھی اور اکھلیش یادو غازی آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس غازی آباد کے کوشامبی میں واقع ریڈیسن ہوٹل میں منعقد ہوگی۔
خیال رہے کہ یوپی میں 19 اپریل کو پہلے مرحلے میں جن سیٹوں کے لیے انتخابات ہونے ہیں وہ سبھی مغربی یوپی سے ہیں۔ پہلے مرحلے میں سہارنپور، کیرانہ، مظفر نگر، بجنور، نگینہ، مرادآباد، رام پور اور پیلی بھیت میں ووٹنگ ہوگی۔ ان نشستوں پر انتخابی مہم 17 اپریل کے بعد بند ہو جائے گی۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔
Published: 17 Apr 2024, 9:12 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Apr 2024, 9:12 AM IST
تصویر: پریس ریلیز