افغانستان میں طالبان کے کامیاب ہونے کے بعد چین، پاکستان کی ہندوستانی سرحدوں پر اس کے مزید جارحانہ ہونے کے امکانات پر سی ڈی ایس جنرل بپن راوت نے کہا کہ افغانستان میں کیا ہوگا، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ طالبان اتنی تیزی سے ملک پر قبضہ کر لے گا۔ وہاں ابھی اور اتھل پتھل ہو سکتی ہے۔
Published: 15 Sep 2021, 6:34 PM IST
راجستھان کے بی جے پی رکن اسمبلی مدن دلاور نے میوات علاقہ کو ’منی پاکستان‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہاں مندروں کے اوپر مساجد کی تعمیر کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہاں لڑکیوں کا اغوا کیا جا رہا ہے اور ایس سی طبقہ کے لوگوں کی زمین چھینی جا رہی ہے۔ مدن دلاور کا کہنا ہے کہ ’’میں کوئی غلطی نہیں کروں گا اگر کہوں گا کہ میوات علاقہ دہشت گردوں کا ایک بڑا مرکز بن گیا ہے۔‘‘
Published: 15 Sep 2021, 6:34 PM IST
مشہور و معروف اداکار سونو سود کے گھر اور احاطہ میں انکم ٹیکس ٹیم کے افسران سروے کے لیے پہنچے ہیں۔ اس خبر سے سونو سود کے چاہنے والوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور وہ سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ کہیں سونو سود کسی مشکل میں تو نہیں پھنسنے والے۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
Published: 15 Sep 2021, 6:34 PM IST
لکھنؤ:ِ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ واقع لوک بھون میں بغیر پاس کے داخلہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے آج انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ لوک بھون میں منگل کی رات بغیر پاس کے دو مشتبہ افراد پون گپتا اور مظہر عزیز فاروقی داخل ہو رہے تھے۔ وہ خود کو مرکزی وزیر کوشل کشور کا نمائندہ بتا رہے تھے۔ ان کے پاس کوشل کشور کے نام کا لیٹر پیڈ ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کو وہاں تعینات سیکورٹی اہلکار نے پکڑ لیا۔ اس سلسلے میں حضرت گنج کوتوالی میں مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔ پولیس گرفتار ملزمین کے ضمن میں چھا ن بین کر رہی ہے۔
Published: 15 Sep 2021, 6:34 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Sep 2021, 6:34 PM IST