خبریں

اہم خبریں: شاہین باغ مظاہرہ کے خلاف ’کالندی کنج مارکیٹ ویلفیئر‘ نے اٹھائی آواز

2019 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ایک معاملے میں عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شاہین باغ مظاہرہ کے خلاف ’کالندی کنج مارکیٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن‘ نے اٹھائی آواز

شاہین باغ میں گزشتہ 84 دنوں سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ چل رہا ہے۔ اس مظاہرہ کی وجہ سے یہاں کی سبھی دکانیں بند ہیں۔ کالندی کنج مارکیٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن نے ہفتہ کے روز اس سلسلے میں ساؤتھ-ایسٹ کے ڈی سی پی آر پی مینا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ایسو سی ایشن کے لوگوں نے ملاقات کے دوران ڈی سی پی کے سامنے کہا کہ ان کی دکانوں کو جلد سے جلد کھلوایا جائے تاکہ وہ روزگار کر سکیں۔

Published: 07 Mar 2020, 9:11 AM IST

دہلی: جامعہ نگر ایس ایچ او کا ہوا تبادلہ

دہلی پولس کمشنر ایس این شریواستو نے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلا سخت قدم اٹھاتے ہوئے جامعہ نگر تھانہ کے ایس ایچ او اوپیندر سنگھ کو ہٹا دیا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں جامعہ نگر تشدد کے بعد مقامی پولس کے خلاف لوگ کافی ناراضگی کا اظہار کر رہے تھے۔ جامعہ نگر تھانہ ایس ایچ او کو دہلی پولس ’سیکورٹی وِنگ‘ میں بھیجا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی پولس میں سیکورٹی وِنگ کی پوسٹنگ خشک پوسٹنگ تصور کی جاتی ہے۔

Published: 07 Mar 2020, 9:11 AM IST

طاہر حسین کی لائسنسی پستول سمیت کئی کارتوس ضبط

دہلی پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ عآپ کے معطل کونسلر طاہر حسین کی لائسنسی پستول سمیت کئی کارتوس ضبط کر لیے گئے ہیں۔ پستول کو فورنسک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ اس پستول سے ماضی قریب میں فائرنگ ہوئی تھی یا نہیں۔ طاہر کا موبائل بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

Published: 07 Mar 2020, 9:11 AM IST

ادھو ٹھاکرے ایودھیا پہنچے، کہا ’بی جے پی سے الگ ہوا ہوں، ہندوتوا سے نہیں‘

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے آج رام للا کا درشن کرنے کے لیے ایودھیا پہنچے۔ اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بی جے پی سے الگ ہوا ہوں، ہندوتوا سے نہیں۔ بی جے پی کا مطلب ہندوتوا نہیں ہے۔ ہندوتوا الگ ہے، بی جے پی الگ ہے۔‘‘ اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ وہ رام مندر تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے کا عطیہ کریں گے اور یہ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے نہیں بلکہ ان کے ٹرسٹ کی جانب سے دیا جائے گا۔

Published: 07 Mar 2020, 9:11 AM IST

’گاندھی سندیش یاترا‘ کا آغاز کانگریس 12 مارچ کو احمد آباد سے کرے گی

12 مارچ کو احمد آباد سے کانگریس کے ذریعہ ’گاندھی سندیش یاترا‘ کا آغاز کیا جائے گا۔ اس دن پارٹی کا 90واں یوم تاسیس ہے۔ ’گاندھی سندیش یاترا‘ کے دوران پدیاترا میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی، راہل گاندھی سمیت کانگریس حکمراں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہوں گے۔

Published: 07 Mar 2020, 9:11 AM IST

ممبئی: یَس بینک کے سابق سی ای او رانا کپور ای ڈی دفتر پہنچے، ہوگی پوچھ تاچھ

یَس بینک کے سابق چیف ایگزیکٹیو افسر رانا کپور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) دفتر پہنچ گئے ہیں۔ ای ڈی دفتر میں افسران ان سے کچھ اہم معاملوں میں پوچھ تاچھ کریں گے۔

Published: 07 Mar 2020, 9:11 AM IST

دہلی تشدد: دلبر نیگی قتل معاملہ میں دہلی پولس نے شاہنواز نامی شخص کو کیا گرفتار

دہلی تشدد معاملہ میں دہلی پولس نے آج شاہنواز نامی ایک شخص کو گرفتار کیا۔ پولس کا کہنا ہے کہ اس پر دلبر نیگی کے قتل کا الزام ہے اور گرفتار کر کے اس سے ضروری پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ دراصل دلبر نیگی ایک ہوٹل میں ویٹر کا کام کرتا تھا اور 26 فروری کو انل سوئٹ ہاؤس برج پوری میں اس کی لاش ملی تھی۔ دہلی پولس کی کرائم برانچ اس کی جانچ کر رہی تھی اور ایسا الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس قتل میں شاہنواز کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

Published: 07 Mar 2020, 9:11 AM IST

مدھیہ پردیش: بی جے پی رکن اسمبلی کے ریسورٹ پر چلا بلڈوزر

مدھیہ پردیش میں اراضی تجاوزات کا نوٹس دیے جانے کے بعد بی جے پی رکن اسمبلی سنجے پاٹھک کے باندھو گڑھ واقع ریسورٹ کو آج انتظامیہ نے منہدم کر دیا۔ سنجے پاٹھک کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ قدم بدلے کے جذبہ سے متاثر ہے۔

Published: 07 Mar 2020, 9:11 AM IST

دہلی تشدد: شاہ رخ کے ذریعہ فائرنگ کے لیے استعمال پستول اس کے گھر سے برآمد

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے معاملے میں پولس نے گولی چلانے والے شخص شاہ رخ کی پستول برآمد کر لی ہے۔ شاہ رخ نے تشدد کے دوران موج پور میں گولی چلائی تھی۔ دہلی پولس کرائم برانچ نے آج اس کی پستول اس کے گھر سے برآمد کی۔ پولس نے پستول کے ساتھ 3 کارتوس بھی برآمد کیے ہیں۔

Published: 07 Mar 2020, 9:11 AM IST

بی جے پی لیڈر جیہ پردا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری، اگلی سماعت 20 اپریل کو

بی جے پی لیڈر اور فلم اداکارہ جیہ پردا پر قانونی شکنجہ کستا ہوا نظر آ رہا ہے۔ 2019 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ایک معاملے میں عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔

Published: 07 Mar 2020, 9:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Mar 2020, 9:11 AM IST