دہلی کے تشدد زدہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچے راہل گاندھی نے کہا کہ تشدد ترقی کا دشمن ہے۔ برج پوری کے ایک اسکول کا دورہ کرنے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ یہ اسکول دہلی کا مستقبل ہے، نفرت اور تشدد نے اسے تباہ کردیا ہے۔ ’بھارت ماتا‘ کو اس تشدد سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور ہندوستان کو آگے لے جانا ہوگا۔
Published: 04 Mar 2020, 8:45 AM IST
کانگریس رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے آج یہاں ملک کی راجدھانی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مرکز کی نریندر مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی بازآبادکاری کیلئےفوری طور پر ایک ہزار کروڑ روپیہ کا معاوضہ ادا کرے۔
ممبئی میں ان کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق حسین دلوائی نے دہلی کے جی ٹی بی اسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے رونگٹے کھڑے کر دینے والے باتیں سن کر وہ خود اشک بار ہو گئے۔
بیان کے مطابق حسین دلوائی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایک ہزار کروڑ روپیہ کا معاوضہ دینے کے ساتھ ساتھ جن متاثرین کی دوکان اور مکان جلے ہیں انہیں فوری طور پر بلا سودی قرض دیا جائے ۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہوں کو رہا کیا جائے اور اصل ملزمین کو جلدازجلد گرفتار کیا جائے ۔
Published: 04 Mar 2020, 8:45 AM IST
کانگریس لیڈر راہل گاندھی شمال مشرقی دہلی کے تشدد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے نکلے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ کانگریس لیڈروں کا ایک وفد بھی بس سے روانہ ہوا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق راہل گاندھی اور وفد میں شامل لیڈران وہاں پہنچ کر تشدد کا شکار لوگوں سے بات چیت کریں گے۔
Published: 04 Mar 2020, 8:45 AM IST
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ اب این آر آئی ائیر انڈیا میں 100 فیصد شراکت داری خرید سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ ’’10 بینکوں کا جو 4 بینکوں میں انضمام ہوا تھا، اس پر آج میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ اس کو یکم اپریل سے عمل میں لانے کے لیے بہت اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ ان بینکوں میں گزشتہ سالوں میں 40 ہزار کروڑ روپے حکومت نے ری-کیپٹلائز کیا ہے۔‘‘
Published: 04 Mar 2020, 8:45 AM IST
کانگریس لیڈر راہل گاندھی شمال مشرقی دہلی کے ان علاقوں کا آج دورہ کریں گے جہاں گزشتہ دنوں تشدد کے واقعات سامنے آئے تھے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ راہل گاندھی اپنے دورہ کے دوران تشدد متاثرہ علاقوں میں ان لوگوں سے ملاقات کریں گے جو تشدد کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
Published: 04 Mar 2020, 8:45 AM IST
نربھیا کیس میں قصوروار پون گپتا کی رحیم کی عرضی خارج ہو گئی ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پون کے ساتھ کسی طرح کے رحم سے انکار کرتے ہوئے اس کی عرضی کو خارج کر دیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی پٹیالہ ہاؤس کورٹ پھانسی کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
Published: 04 Mar 2020, 8:45 AM IST
دہلی تشدد کے الزام کا سامنا کر رہے کونسلر طاہر حسین کی پیشگی ضمانت عرضی پر بدھ کے روز کڑکڑڈوما کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے طاہر کی عرضی پر سماعت جمعرات دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے دہلی تشدد معاملہ کی جانچ کے لیے تشکیل ایس آئی ٹی سے طاہر کی عرضی پر جواب بھی طلب کیا ہے۔
اس سے قبل کڑکڑڈوما عدالت میں طاہر حسین کے خلاف نعرہ بازی ہوئی۔ ساتھ ہی طاہر حسین کے وکیل نے پولس پر منمانے طریقے سے معاملے کی جانچ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سماعت کے دوراب فریق دفاع کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ دہلی پولس ان کے موکل کا بیان درج نہین کر رہی ہے۔
Published: 04 Mar 2020, 8:45 AM IST
ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ اس سال کسی بھی ہولی ملن تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔ پی ایم مودی نے ٹوئٹ کر کے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا ہے کہ ماہرین نے لوگوں کو ایک جگہ زیادہ تعداد میں جمع ہونے سے بچنے کی صلاح دی ہے، اس لیے وہ کسی بھی ہولن ملن تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔
Published: 04 Mar 2020, 8:45 AM IST
اٹلی سے دہلی آئے 15 سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ دہلی واقع ایمس نے ان سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ ان سیاحوں کو ہندوستان آنے کے بعد سے ہی الگ رکھا گیا تھا۔ سیاحوں کے خون کا نمونہ جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا جس کی رپورٹ آ چکی ہے اور اب سبھی 15 سیاحوں کو چھاؤلہ کے آئی ٹی بی پی کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق ان سیاحوں کو منگل کی دوپہر سے آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
Published: 04 Mar 2020, 8:45 AM IST
میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’میرٹھ میں سوائن فلو کے 81 معاملے سامنے آئے ہیں، اس میں پی اے سی کے جو جوان بھرتی تھے ان میں سے 11 کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے جب کہ 9 اب بھی علاج کرا رہے ہیں۔ میرٹھ میڈیکل کالج میں کل 387 جانچ ہوئی ہیں، جن میں سے 97 معاملے پازیٹو آئے، ان میں سے 81 میرٹھ کے ہیں باقی آس پاس کے اضلاع کے ہیں۔‘‘
Published: 04 Mar 2020, 8:45 AM IST
مدھیہ پردیش میں بی جے پی پر جمہوریت کے قتل کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے تقریباً 8 اراکین اسمبلی کو یرغمال بنا لیا ہے۔ ان اراکین اسمبلی میں 4 کانگریس کے ہیں اور ایک آزاد ہے، جب کہ دیگر اراکین اسمبلی سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی سے ہیں۔ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ’’تقریباً 11 لوگوں کو بی جے پی نے یرغمال بنا کر ایک ہوٹل میں رکھا تھا جن میں سے کچھ واپس آ گئے ہیں۔ باقی اراکین اسمبلی بھی جلد واپس آ جائیں گے۔‘‘
Published: 04 Mar 2020, 8:45 AM IST
اتر پردیش کے غازی آباد میں کورونا وائرس کا خوف اس قدر لوگوں پر طاری ہے کہ وہ ہولی کا کوئی بھی ایسا سامان نہیں خرید رہے ہیں جو چین میں تیار ہوا ہو۔ چین کے سامانوں سے لوگوں نے ایسی دوری بنائی ہے کہ بازار سے چینی مصنوعات غائب نظر آ رہی ہیں۔ خریدار لوکل پروڈکٹس ہی خریدنا پسند کر رہے ہیں۔
Published: 04 Mar 2020, 8:45 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Mar 2020, 8:45 AM IST
تصویر: پریس ریلیز