آئی ایم اے (انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن) کے بعد اب فائما (فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسو سی ایشن) نے بھی یوگا گرو بابا رام دیو کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ فائما نے طبی اہلکاروں کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور پورے ملک میں ریزیڈنٹ ڈاکٹر ایسو سی ایشن (آر ڈی اے) کی جانب سے رام دیو کو قانونی نوٹس تھما دیا ہے۔ فائما (ایف اے آئی ایم اے) نے کہا ہے کہ بابا رام دیو نے سستی تشہیر کے لیے ایلوپیتھی کو لے کر بے بنیاد دعوے کیے جس کی وہ مذمت کرتا ہے۔ ساتھ ہی فائما نے کھلے طور پر رام دیو سے اپنے دعووں کے پیچھے ثبوت دینے یا پھر معافی مانگنے کی بات کہی۔ ایسا نہ کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔
Published: 29 May 2021, 6:29 PM IST
علی گڑھ: اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے مختلف اسپتالوں میں زہریلی شراب پینے سے بیمار پڑے مریضوں کی اموات کا سلسلہ ابھی نہیں رک رہا ہے۔ اسی کڑی میں آج زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کی تعداد 28کے ہندسے کو عبور کرگئی۔ پولیس کے مطابق مہلوکین میں سے اکثر کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جاچکا ہے جبکہ کچھ ابھی پوسٹ مارٹم ہاوس میں قطار میں ہیں۔اسی درمیان ضلع اسپتال و جے این میڈیکل کالج میں زیر علاج درجنوں مریضوں کی تعداد نازک بتائی گئی ہے۔یوپی حکومت نے اس ضمن میں 5 آبکاری افسران بشمول ضلع آبکاری افسر دھیرج شرما، آبکاری انسپکٹر راجیش یادو، ہیڈ کانسٹیبل اشوک کمار، انسپکٹر چندرپرکاش یادو اور کانسٹیبل را م راج رانا کو لاپرواہی برتنے کے الزام میں معطل کردیا ہے۔
Published: 29 May 2021, 6:29 PM IST
نئی دہلی: گڑگاؤں کے نارائن اسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ، سرجیکل آنکولوجی کے ڈاکٹر کوشل یادو نے کہنا ہے کہ تمباکونوشی کرنے والے لوگوں میں کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر کوشل یادو نے کہا کہ "ڈبلیو ایچ او کے مطابق، دنیا میں ہر سال 8 لاکھ سے زیادہ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے مرتے ہیں اور تمباکو کینسر سے متعلق 25 فیصد اموات کا باعث بھی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں میں کووڈ-19 کی شدت اور ہلاکت کا 40 سے 50 فیصد زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ کووڈ-19 کے انفیکشن اور تمباکو نوشی کا ایک دوسرے سے براہ راست تعلق نہیں ہے، لیکن ظاہر ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے لوگوں کے پھیپھڑوں میں سانس کی بیماریوں کا خطرہ پہلے ہی موجود ہے، ایسی حالت میں کووڈ-19 کا انفیکشن ان لوگوں کے لئے اضافی طورپر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹر کوشل نے کہا کہ "جولوگ سرگرمی سے تمباکو کا استعمال کرتے ہیں، یا کسی بھی شکل میں تمباکو نوشی کر رہے ہیں، ان کے لئے ہماری طرف سے یہ پیغام ہے کہ وہ یقینی طور پر اس عادت کو ترک کردیں، کیونکہ وہ اپنے لئے کینسر سمیت دیگر بہت ساری بیماریوں کا خطرہ تو بڑھاتے ہی ہیں، ساتھ ہی تمباکو نوشی سے دھواں کے ذریعہ آس پاس کے لوگوں کے لئے بھی خطرہ ہوتا ہے۔
Published: 29 May 2021, 6:29 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 May 2021, 6:29 PM IST
تصویر: پریس ریلیز