اتر پردیش کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے جس میں دکھایا جا رہا ہے کہ ریاستی کانگریس اقلیتی سیل کے صدر شاہنواز عالم کو ریاستی پولس پکڑ کر لے جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں فی الحال کوئی جانکاری نہیں مل سکی ہے کہ انھیں کس معاملہ میں لے جایا گیا ہے یا پھر کس تعلق سے گرفتاری ہوئی ہے۔ یو پی کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل پر ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ”یو پی کی یوگی حکومت کانگریس کے ذریعہ اہم اپوزیشن پارٹی کی شکل میں عوام کے ایشوز اٹھائے جانے سے بری طرح پریشان ہے۔ کچھ دنوں پہلے ہمارے صدر جی پر فرضی مقدمے لگائے گئے تھے اور آج یو پی کانگریس اقلیتی سیل کے صدر شاہنواز عالم جی کو یو پی پولس مشتبہ طریقے سے اٹھا کر لے گئی۔“
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
چین کے ساتھ ہندوستان کی تلخیاں سرحد پر بڑھتی ہی جا رہی ہیں اور چینی حرکتوں کو لے کر ہندوستانی عوام میں بھی کافی ناراضگی ہے۔ چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ بھی بڑے پیمانے پر شروع ہو چکا ہے۔ اس درمیان حکومت ہند نے ٹک ٹاک اور یو سی براؤزر سمیت 59 چائنیز ایپ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کی مکمل فہرست بھی جاری کی گئی ہے جو ذیل میں دیا جا رہا ہے۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے تیل کی لگاتار بڑھتی قیمتوں پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر 4 جولائی تک اس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے کمی نہیں کی تو آئندہ 5 جولائی کو آر جے ڈی مظاہرہ کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ آر جے ڈی کارکنان 5 جولائی کو پنچایت، بلاک، ڈویژن تک پورے بہار میں 5 کلو میٹر سائیکل چلائیں گے۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
دہلی میں شدت کی گرمی سے آج لوگوں کو اس وقت راحت ملی جب ٹھنڈی اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا۔ کئی مقامات پر بارش کی پھوہاریں بھی پڑیں اور گھٹاؤں کے گرجنے کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ دیر میں دہلی اور اس سے ملحق علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فرنٹ لائن پر کام کر رہے (کورونا واریرس) ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر محکمہ صحت کے اہلکاروں کے لئے اظہار تشکر کے طور پر ریاست میں یکم جولائی کو ’یوم ڈاکٹر‘ منایا جائے گا اور اس موقع پر ریاست بھر میں سرکاری چھٹی رہے گی۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ وہ مرکزی حکومت سے درخواست کرتی ہوں کہ کورونا واریرس کے اعزاز میں اس تاریخ کو قومی تعطیل کا اعلان کرے۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
تلنگانہ: حیدرآباد میں آج ہوئی بارش سے وہاں کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور وہاں کے لوگوں کو گرمی سے راحت مل گئی ہے، محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے حیدرآباد میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ° C اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ° C کی پیش گوئی کی ہے۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
مہاراشٹر میں کرونا کے بڑھ رہے معاملے کے پیش نظر مہاراشٹرا حکومت نے ریاست میں لاک ڈاؤن کو 31 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ اسے "مشن بیگن اگین" کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے لئے تازہ ترین رہنما خطوط جاری کرتے ہوئے حکومت نے کہا کہ ممبئی میٹرو پولیٹن خطے کے آس پاس کے علاقوں میں غیر ضروری سرگرمیوں کے لئے نقل و حرکت کو محدود ہونا ضروری ہے۔
وہیں مہاراشٹر پولیس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 پولیس اہلکار کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں اور 2 پولیس اہلکار کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ مہاراشٹرا پولیس میں کورونا وائرس کے فعال کیس کی تعداد اب 1030 ہے اور اس سے اموات کی کل تعداد 59 ہے۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 مرتبہ اضافہ کیا ہے، یعنی 22 مرتبہ حکومت نے غریبوں اور کمزوروں کو براہ راست تکلیف پہنچائی۔ ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو آپ نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی لگائی ہے اس کو واپس لے لیں، جس کے سبب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل وقت میں وطن عزیز کی مدد کرے، ان کی پریشانیوں کو دور کرے، ناکہ مصیبت کے اس دور میں عوام سے منافع کمائے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ پچھلے 3 ماہ میں جب کورونا وبا سے لوگ پریشان ہیں اس وقت مودی سرکار نے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں 22 مرتبہ اضافہ کیا ہے۔ 2014 کے بعد عوام کو خام تیل کی قیمتوں میں ہو رہی کمی کا فائدہ دینے کے بجائے، پٹرول- ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 12 بار اضافہ کیا گیا اور اضافی 18 لاکھ کروڑ روپئے اکٹھے کیے گئے۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
دہلی: دہلی میں کانگریس کی طلبہ یونین این ایس یو آئی نے پٹرول اور ڈیزل کی پڑھی قیمتوں کو لے کر انہوں نے نئے طرح سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، این ایس یو آئی کارکان نے اپنی موٹرسائیکل کو پہلے پھانسی پر چڑھایا اور پھر اس کی تصویر کو پھول کی مالا پہنائی، این ایس یو آئی کے قومی صدر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے پٹرول اور ڈیزل پر سب سے زیادہ ٹیکس عائد کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہمیں گاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنا پڑے گا۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج بتایا کہ وہ دہلی میں کورونا مریضوں کے علاج کے لئے پلازمہ بینک بنانے جا رہے ہیں۔ جو کہ ملک بھر میں پہلا پلازمہ بینک ہوگا۔ یہ 'پلازمہ بینک' دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیری سائنسز میں قائم کیا جائے گا۔ اور دہلی حکومت آپ کے آنے اور ٹیکسی کا خرچہ بھی ادا کرے گی، انہوں نے صحت یاب ہونے والوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل یے۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
دہلی: پولیس نے آئی پی کالج کے قریب پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج کر رہے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے کارکنان کے مطابق ان کو دفعہ 144 کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے انہیں تحویل میں لیا ہے، کارکنان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی بڑھی قیمتوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، جب تک حکومت کی طرف سے بڑھی ہوئی قیمتیں واپس نہیں لی جاتی ہیں۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
آسام: گوہاٹی میں آج مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے سارے بازار بند ہیں اور سڑکیں خالی نظر آ رہیں۔ صرف ہنگامی خدمات جاری ہیں۔ عامر حسین ٹریفک انچارج کا کہنا ہے کہ "لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔"
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
ماسکو: افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک سڑک کے کنارے ہوئے بم دھماکے میں 6 شہری ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع افغانستان کی نیوز ایجنسی پژواک نے اتوار کو دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق یہ دھماکہ صوبے کے ضلع واشیر میں ہوا تھا۔ اس حادثے کا شکار خواتین اور بچے ہوئے ہیں۔ افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے ہفتے کے روز کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران طالبان کی جانب س مجموعی طور پر 51 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی دن کابل بم دھماکے میں افغانستان انڈیپنڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن کے دو اہلکار کی بھی موت ہوگئی۔ طالبان اور امریکہ کے مابین فروری میں امن معاہدے کے باوجود افغانستان میں بم دھماکے اور مسلح تصادم تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ قومی مفاہمت کے لئے افغان ہائی کونسل کے چیئرمین عبد اللہ عبد اللہ نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کی حکومت طالبان سے کسی بھی وقت بات چیت کے لئے تیار ہے۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
نئی دہلی: کوارنا کی مار جھیل رہی عوام کو کوئی راحت نہیں مل رہی ہے، ایک دن کے وقفہ کے بعد ملک میں پھر پٹرول-ڈیزل کے داموں میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول پیسے بڑھ کر 80.43 روپے اور ڈیزل 13 پیسے بڑھ کر 80.53 روپے ہو گیا ہے۔ دہلی میں ڈیزل، پٹرول سے 10 پیسے مہنگا ہے۔ پچھلے 23 دن میں پٹرول 9.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11.23 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ ملک میں اس ماہ مسلسل 21 دن تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 22 ویں دن یعنی اتوار کو قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ایک دن کے بعد پھر یعنی آج تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
ماسکو: عراقی اراکین پارلیمان نے عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ ۔19‘ کے مد نظر پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی شفق نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے یہ معلومات فراہم کی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ مستقبل قریب میں پارلیمنٹ اجلاس دوبارہ شروع ہونے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرنے کے امکان پر غور کیا جارہا ہے۔ عراق میں کورونا کے قہر سے 30 سے
زائد اراکین پارلیمنٹ متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت میں ابھی تک بہتری نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں ابھی تک کورونا کے 45402 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 1756 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور 21000 سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Jun 2020, 9:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز