امریکہ کا ایک جاسوس طیارہ چین کے ’نوفلائی زون‘ میں اس وقت داخل ہوگیا جب چینی فوجی مشق کررہے تھے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جھاؤ لیجیان نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ یہ دریافت کئے جانے پر کہ کیا یہ واقعہ بین الاقوامی فضائی حدود میں پیش آیا تھا, تو انہوں نے کہا کہ ’’ظاہر ہے یہ چینی فضائی حدود اور اس کے حکمرانی والے علاقے کے اندر ہوا ہے۔‘‘ اس سے پہلے چینی وزارت دفاع نے اس ہفتہ کی ابتدا میں کہا تھا کہ جب چینی فوجی فائرنگ کی مشق کر رہے تھے تو ایک یو۔2 جہاز نو فلائی زون میں داخل ہوگیا تھا۔ چین نے امریکی کارروائی کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے اور اس کی مخالفت کی ہے۔
Published: 26 Aug 2020, 10:18 AM IST
چنئی میں ایک 94 سالہ بزرگ خاتون کو کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ ڈاکٹر کنن کا کہنا تھا کہ "انہیں پانچ دن قبل سانس لینے میں پریشانی، بخار اور کھانسی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، انہیں ذیابیطس کی بیماری بھی لاحق تھی، ان کا بلڈ شوگر کافی بڑھا ہوا ہوا تھا، آکسیجن تھراپی اور بروقت علاج ہونے سے وہ جلد ٹھیک ہو گئیں۔"
Published: 26 Aug 2020, 10:18 AM IST
سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے منڈی علاقے میں بدھ کو ایک شخص نے اپنی بیٹی کا قتل کرنے کے بعد پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ منڈی علاقے کے کٹہرا چوکی کے سامنے شعیب نامی شخص کی الکٹرانک کی دوکان تھی۔ صبح اس نے اپنی چھ سال کی معصوم بیٹی کا قتل کرنے کے بعد پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ آدمی اپنی بیٹی کے ساتھ گھر میں اکیلے رہ رہا تھا، سات مہینے پہلے اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔
Published: 26 Aug 2020, 10:18 AM IST
شملہ: ہماچل پردیش کے کانگڑا میں آج صبح ایک 45 سالہ خاتون کی کورونا انفیکشن سے موت ہوگئی، جس کے بعد ریاست میں وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت اور کوڈ*19 کے نوڈل افسر آرڈی دھیمن نے بتایا کہ راجندر پرساد میڈیکل کالج میں ٹانڈا میں آج صبح فرید پالم پور کی رہنے والی خاتون کی موت ہوگئی۔ ان کا پرائیوٹ اسپتال میں کسی دیگربیماری کی وجہ سے آپریشن ہوا تھا۔ اس کے بعد اس کی طبیعت بگڑنے پر اسے 12 اگست سے ٹانڈ ا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ خاتون کی کورونا رپورٹ 24 اگست کو پازیٹو آئی تھی اور آج صبح اس کی موت ہوگئی۔ ہماچل میں اب تک منڈی میں سات افراد، کانگڑہ اور سولن میں چھ چھ ، حمیر پور میں چار، چمبہ میں تین، شملہ میں دو اور ہماچل کے سرمرور میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ دس دن کے اندر 12 افراد کی موت ہوئی۔
Published: 26 Aug 2020, 10:18 AM IST
سورت: گجرات میں سورت شہر کے کاپودرا علاقے میں ایک بزرگ نے کورونا پازیٹو ہونے کی وجہ سے خودکشی کرلی۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ وراچھا علاقے کی بھکتی نگر سوسائٹی کے رہنے والے لیلادھر بھائی ورو(64) نے کورونا وائرس کی علامات کا پتہ چلنے پر جانچ کرائی تھی۔ جانچ رپورٹ پازیٹو آنے پر انہیں گھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ وہ اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ گھرمیں رہتے تھے۔ انہوں نے اپنے ہی گھر میں پھندا لگاکر منگل کو خودکشی کرلی۔ ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ان کے گھر سے خودکشی نوٹ بھی ملا ہے جس میں لکھا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پریشان ہوکر وہ یہ قدم اٹھا رہے ہیں ۔اس میں ان کے کبنے کا کوئی قصور نہیں ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
Published: 26 Aug 2020, 10:18 AM IST
چاریکار: افغانستان کے مشرقی صوبے میں منگل کی رات شدید بارش کے بعد آئے سیلاب میں کم از کم 25 افراد کی موت ہوگئی اور 40 دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ترجمان وحیدہ شاہکار نے کہا کہ منگل کی رات شدید بارش کے بعد آئے سیلاب کا پانی صوبے کے وسطی علاقے میں ایک رہائشی علاقے میں گھس گیا جس میں کم از کم 25 لوگوں کی موت ہوگئی اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ سیلاب میں 10 سے زیادہ مکان تباہ ہوگئے اور زرخیز زمین بھی خراب ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ اور قدرتی آفات اور انسانی امور کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ کے افسر متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے جلد ہی متاثرہ گاؤں کا دورہ کریں گے۔
Published: 26 Aug 2020, 10:18 AM IST
حیدرآباد: آندھراپردیش حکومت کو سپریم کورٹ میں دھکہ پہنچا ہے۔ جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے حکمرانی کو غیرمرکوز کرنے، کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (سی آر ڈی اے) کے قانون کو منسوخ کرنے کے معاملہ پر اے پی ہائی کورٹ کی جانب سے دیئے گئے فیصلہ کو جوں کا توں رکھنے کے احکام پر سوال کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے داخل کردہ عرضی کو آج سپریم کورٹ نے مسترد کر دی۔ ریاست کے تین دارالحکومتوں کے معاملہ پر عدالت عظمی نے کہا کہ اس معاملہ پر اس سے رجوع ہونا مناسب نہیں ہے، حالانکہ یہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ ساتھ ہی بنچ نے امید ظاہر کی کہ ہائی کورٹ جلد ہی اس معاملہ کی سماعت مکمل کرلے گا۔ حال ہی میں چیف جسٹس بوبڈے کی بنچ میں یہ معاملہ سماعت کے لئے آیا تھا تاہم اس عرضی کو جسٹس آر ایف نریمان کی بنچ میں منتقل کردیا گیا۔ تکنیکی مسئلہ کی وجہ سے اس کی سماعت جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے کی۔
Published: 26 Aug 2020, 10:18 AM IST
اترپردیش کے جوائنٹ کمشنر لاء اینڈ آرڈر نوین اروڑا نے بتایا کہ لکھنؤ سے ہردوئی جا رہی اور ہردوئی سے لکھنؤ آ رہی روڈ ویز بس کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی، جس میں بس ڈرائیور سمیت 6 افراد کی موت ہوگئی، زخمیوں کی تعداد 8 ہے۔ حادثہ اس وقت ہو جب لکھنؤ سے ہردوئی جانے والی بس نے ایک ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس میں اس بس کے ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا، وہ سیدھے ہردوئی کی جانب سے آرہی روڈویز بس سے جا ٹکرائی۔
Published: 26 Aug 2020, 10:18 AM IST
اتراکھنڈ کے رِیش کیش-گنگوتری قومی شاہراہ (NH-94) پر سڑک کھولنے کا کام جاری ہے، اس شاہراہ پر نریندر نگر کے قریب مٹی کے تودے گرنے کے بعد تقریباً پوری شاہراہ بند ہوگئی تھی۔
Published: 26 Aug 2020, 10:18 AM IST
اوٹاوا: کینیڈا کی ایک فیڈرل کورٹ کی جج نے بدھ کے روز چینی کمپنی ہواوے کے چیف فنانشل آفیسر(سی ایف او) مینگ وینجو کی ان کی حوالگی سے متعلق اضافی دستاویز جاری کرنے کی اپیل خارج کردی۔ مینگ وینجو اور ان کی قانونی ٹیم نے عدالت سے اپنے متعلقہ خفیہ دستاویزات کا مطالبہ کیا تھا جو قومی سلامتی کے لئے حساس سمجھے جاتے ہیں۔ گزشتہ روز منگل کو جج کیتھرین کین نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ ’’کینیڈا کے امیکس اور اٹارنی جنرل کی مشترکہ تجاویز کے مطابق عدالت متعلقہ معلومات کے ظاہر کرنے پر روک لگاتی ہے، اسی وجہ سے یہ درخواست مسترد کردی گئی ہے۔‘‘
مینگ کے وکلا نے دلیل دی کہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اس عمل کا غلط استعمال ہوا ہے، جبکہ جج نے کہا کہ مہر بند دفاع سے متعلق دستاویز حوالگی سے متعلق نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہواوے کے بانی رین ژینگ فئی کی بیٹی مینگ کو کینیڈا کے عہدیداروں نے یکم دسمبر 2018 کو امریکی حکومت کی درخواست پر وینکوور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرفتار کیا تھا۔
Published: 26 Aug 2020, 10:18 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Aug 2020, 10:18 AM IST
تصویر: پریس ریلیز