خبریں

اروند کیجریوال نے دہلی بارڈر کو ایک ہفتہ تک مزید بند رکھنے کا کیا اعلان

بالی ووڈ کی مشہور و معروف میوزک ڈائریکٹر جوڑی ساجد-واجد کو کون نہیں جانتا۔ انتہائی افسوسناک خبر سامنے آ رہی ہے کہ اس جوڑی کے واجد خان اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

اروند کیجریوال
اروند کیجریوال 

دہلی: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی بارڈر کو ایک ہفتہ تک مزید بند رکھنے کا کیا اعلان

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ دہلی کی سرحدیں مزید ایک ہفتہ تک بند رہیں گی اور اس کو کس طرح سے کھولا جائے، اس سلسلے میں وہ عوام سے رائے لیں گے۔ اس درمیان انھوں نے دہلی میں سبھی دکانیں کھولنے کا اعلان کیا بھی کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہلی میں اب سبھی دکانیں کھل سکتی ہیں کیونکہ مرکزی حکومت نے اس کی اجازت دے دی ہے۔

Published: 01 Jun 2020, 8:50 AM IST

مغربی بنگال میں کھل گئے مندر کے دروازے، احتیاط کے ساتھ لوگوں نے کی پوجا

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ دنوں یکم جون سے عبادت گاہوں کے دروازے کھولنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے پیش نظر سلی گڑی کے ایک مندر میں بھکت پوجا کرتے ہوئے نظر آئے۔ یہاں مندر میں آنے سے پہلے لوگوں کی تھرمل اسکریننگ کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی لوگوں کے ہاتھ بھی سینیٹائز کرائے جا رہے ہیں۔

Published: 01 Jun 2020, 8:50 AM IST

سی اے اے مخالف مظاہرین کی گرفتاری پر اراکین پارلیمنٹ آج کریں گے پریس کانفرنس

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں کی دہلی میں گرفتاری پر لگاتار آواز اٹھ رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کئی اراکین پارلیمنٹ آج دوپہر فیس بک لائیو کے ذریعہ پریس کانفرنس کرنے والے ہیں جس میں سی اے اے مخالف مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس پریس کانفرنس میں مجید میمن، منوج جھا، فضل الرحمن، ڈی راجہ، ای ٹی بشیر، شفیق الرحمن برق، دانش علی وغیرہ شامل ہوں گے۔

Published: 01 Jun 2020, 8:50 AM IST

پریاگ راج میں سنگم گھاٹ پر بھکتوں کی لگی بھیڑ، سوشل ڈسٹنسنگ کی اڑی دھجیاں

اتر پردیش حکومت نے 8 جون سے مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کو کھولنے کا اعلان کیا ہے، لیکن یکم جون کو ہی گنگا دسہرہ کے موقع پر پریاگ راج (الٰہ آباد) میں سنگم گھاٹ پر بھکتوں کی زبردست بھیڑ جمع ہو گئی۔ اس طرح سے جہاں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہوئی وہیں سوشل ڈسٹنسنگ کی بھی کئی لوگوں نے دھجیاں اڑا دیں۔

Published: 01 Jun 2020, 8:50 AM IST

ہندوستان: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 8392 نئے کیسز درج، 230 مزید افراد ہلاک

ہندوستان میں کورونا کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 8392 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 230 لوگوں کی موت بھی واقع ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 190535 ہو گئی ہے جب کہ مہلوکین کی مجموعی تعداد 5394 پہنچ گئی ہے۔

Published: 01 Jun 2020, 8:50 AM IST

مشہور میوزک ڈائریکٹر واجد خان کا ممبئی میں انتقال

بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر واجد خان کا 42 سال کی عمر میں پیر کے روز انتقال ہو گیا۔ ان کی موت کی خبر کئی بالی ووڈ ہستیوں نے سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعہ دی۔ پرینکا چوپڑا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ ”افسوسناک خبر۔ ایک بات جو مجھے واجد بھی کی ہمیشہ یاد رہے گی، وہ ہے ان کی ہنسی۔ وہ ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے۔ وہ بہت جلد اس دنیا سے چلے گئے۔ میری ہمدردی ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ میری یادوں اور دعاؤں میں تم ہمیشہ یاد رہو گے۔“ قابل ذکر ہے کہ ساجد-واجد کی جوڑی بالی ووڈ کی مشہور میوزک ڈائریکٹر جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

Published: 01 Jun 2020, 8:50 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Jun 2020, 8:50 AM IST