حج بیت اللہ2018کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے گذشتہ 14؍جولائی 2018سے جاری حج پروازوں کا سلسلہ 28؍اگست2018کودہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ،ٹرمنلII- سے سعودی ایئرلائنس کی 49ویں پرواز کے ساتھ ہی پوری کامیابی کے ساتھ اور پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہوگیا۔اس موقع پر عازمین حج کی آخری پرواز کو روانہ کرنے کے لیے حج ٹرمنل پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جناب الحاج محمد اشراق خان، ممبران محترمہ سیما طاہرہ، جناب فیروز احمد اور حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبر اور دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ کے کورڈینٹر جناب ڈاکٹر مونس انصاری، عرفان احمد، حج کمیٹی آف انڈیا کے اسٹاف اور حج رضاکار تنظیموں کے گروپ کے صدر حاجی ادریس اور دیگر رضاکاران بھی موجود تھے۔
ملک کے کل 20امبارکیشن پوائنٹ میں دہلی سب سے بڑا ایمبارکیشن پوائنٹ ہے جہاں سے صوبہ دہلی کے علاوہ دیگر سات ریاستوں مغربی اترپردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ،ہریانہ ،پنجاب اور جموں کشمیر کے عازمین حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔اس سال دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حج کے لیے جانے والے عازمین کی مجموعی تعداد 19704ہے۔جس میں دہلی 2101،اترپریش 13799، ہماچل پردیش81، اتراکھنڈ1294، چنڈی گڑھ50،ہریانہ1542، پنجاب290 اور جموں کشمیر515عازمین شامل ہیں کل مرد10385کل خواتین9319 جبکہ 14شیرخوار بچے بھی شامل ہیں۔یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے اپنے دفتری پریس بیانیہ میں فراہم کی۔
انہوں نے بتایا کہ ضابطے کے مطابق دہلی سے حج کے لیے روانہ ہونے والے عازمین کے لیے مقامی سطح پر تمام تر سہولیات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ انجام دی گئیں جس کے تحت حج منزل کے علاوہ مسجد و درگاہ سید فیض الٰہی اور رام لیلا میدان میں عازمین حج اور ان کو روانہ کرنے کے لیے ساتھ آنے والے تمام احباب و رشتہ داروں کے لیے تمام تر سہولیات پر مشتمل وسیع و عریض حج کیمپ لگایا گیا۔ جس میں حکومت دہلی کے مختلف شعبوں، محکمۂ محصولات،محکمہ صحت،ڈوسیب،بی۔ایس۔ای۔ایس، سول ڈیفنس، دہلی جل بورڈ،لوک نایک اسپتال، دہلی ٹرانسپورٹ، نارتھ ایم سی ڈی، دہلی پولیس، دہلی ٹریفک پولس، فائر سروس کی جانب سے مختلف اقسام کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس درمیان تمام ریاستوں کے چیئرمین، افسران و کارکنان کے علاوہ حج رضاکار تنظیموں نے بھی اپنی خدمات فراہم کیں۔
Published: undefined
اس سال دہلی سے روانہ ہونے والے عازمین کے عمومی معاملات و مسائل کے تدارک کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے کل 10خادم الحجاج بھیجے گیے ہیں جو مکہ معظمہ کے مختلف علاقوں میں عازمین کے ساتھ رہائش پزیر ہیں ۔
واضح ہوکہ ہندوستان سے حج پروازوں کی روانگی دو مرحلے میں ہوتی ہے اور عازمین پہلے مرحلہ میں مدینہ جبکہ دوسرے مرحلے میں مکرمہ مکرمہ جاتے ہیں۔ملک کے کل 20امبارکیشن پوائنٹ میں سے 09 سے مدینہ منورہ کے لیے روانگی آج اختتام پذیر ہوگئی جبکہ11امبارکیشن پوائنٹ سے جدہ کے لیے روانگی کل 29جولائی2018 سے شروع ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined