دہلی جانے والے کسانوں کو راستے میں روکنے اور ان پر آنسو گیس کے گولے داغنے کے خلاف پنجاب کی سب سے بڑی کسان تنظیم، بھارتیہ کسان یونین اُگراہاں نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں کل دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک ریلوے ٹریک جام کر دئے جائیں گے۔
Published: 14 Feb 2024, 11:21 AM IST
کسانوں کے دہلی چلو مارچ کا آج دوسرا دن ہے اور پنجاب-ہریانہ کے شمبھو بارڈر سے پھر ہنگامہ آرائی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اے این آئی کے مطابق پولیس نے کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے ہیں، جو کہ وہاں پر کھڑی کی گئیں رکاوٹوں کی جانب بڑھ رہے تھے۔
سنگھو بارڈر پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسان ہریانہ کے راستے دہلی میں داخل نہ ہوں۔ یہاں کئی تہوں میں بیریکیڈنگ کی گئی ہے، جہاں جگہ جگہ سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
Published: 14 Feb 2024, 11:21 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Feb 2024, 11:21 AM IST
تصویر: پریس ریلیز