سبریمالہ مندر میں ہر عمر کی خاتون کو داخلے کی اجازت سے متعلق حق پر جاری تنازعہ کے درمیان کیرالہ بی جے پی صدر پی ایس شری دھرن پلئی کی تقریر کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ سبریمالہ پر ہوا تنازعہ بی جے پی کے لیے سنہری موقع تھا۔ وائرل ہوئے اس آڈیو میں کیرالہ بی جے پی سربراہ کو یہ کہتے ہوئے صاف سنا جا سکتا ہے کہ مندر کے اہم پجاری نے 50-10 سال کی عمر کی خواتین کے مندر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے کی صورت میں مندر کا دروازہ بند کرنے پر ان سے مشورہ کیا تھا۔
یہ آڈیو کلپ گزشتہ دنوں کوژیکوڈ میں منعقد بی جے پی یوتھ مورچہ کے پروگرام کا ہے جس سے پلئی نے خطاب کیا تھا۔ آڈیو میں شری دھرن پلئی مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ اہم پجاری کنڈارارو راجیوارو مندر کا دروزہ بند کرنے کے تئیں کشمکش میں تھے۔ انھیں عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کا خوف تھا لیکن ان سے (پلئی سے) بات کرنے کے بعد انھوں نے مندر کا صدر دروازہ بند کرنے کا فیصلہ لیا۔
Published: 06 Nov 2018, 9:09 AM IST
وائرل آڈیو میں پلئی کہتے ہیں کہ ’’تانترک طبقہ کو بی جے پی اور اس کے ریاستی سربراہ میں زیادہ یقین ہے۔ جب خواتین سبریمالہ میں داخل ہونے والی تھیں تو انھوں نے مجھ سے بات کی۔ میں نے اسے ایک لفظ کہا اور یہ اتفاق سے سچ ہو گیا۔ وہ مندر کے دروازے کو بند کرنے کے تئیں تھوڑا پریشان تھا کہ کہیں ایسا کر وہ عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کے دائرے میں نہ آ جائے۔ اس دوران میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جن سے اس نے رابطہ کیا تھا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’سبریمالہ پر آئے فیصلے کی مخالفت بی جے پی کا ایجنڈا تھا۔ ہماری پارٹی کے جنرل سکریٹریوں نے اسے کامیاب بنانے کے لیے محنت کی ہے۔ جب آئی جی شری جتھ دو خواتین کو سبریمالہ میں داخل کرانے کے لیے بڑھ رہے تھے تب یوتھ مورچہ کارکنان نے انھیں روک دیا۔‘‘
Published: 06 Nov 2018, 9:09 AM IST
شری دھرن پلئی آگے کہتے ہیں کہ ’’میں نے اس سے کہا کہ وہ تنہا نہیں ہے۔ اگر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا معاملہ چلے گا تو ہمارے خلاف پہلے چلے گا۔ ان کا ساتھ دینے کے لیے ہزاروں لوگ ہوں گے۔ ہماری بات پر اس نے ایک مضبوط فیصلہ لیا۔ اس فیصلہ نے واقعتاً پولس کو کہیں کا نہیں چھوڑا تھا اور انتظامیہ پریشان تھی۔ ہمیں امید ہے کہ وہ اسے پھر سے دہرائیں گے۔ بعد میں، پہلے میں ملزم بنا اور وہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا دوسرا ملزم بنا۔ اس کے بعد ان کا اعتماد بڑھ گیا۔‘‘
آڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد پلئی نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سیاسی لیڈر اور قانونی مشیر کی شکل میں پجاری کو قانونی رائے دے رہے تھے۔ لیکن انھوں نے ’سنہرے موقع‘ لفظ کے استعمال پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اس آڈیو کے سامنے آنے پر کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے کہا کہ ’’بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ ثبوت سامنے آ گیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی لیڈروں نے سبریمالہ معاملے پر تنازعہ پیدا کیا۔ یہ بات بھی درج کی جانی چاہیے کہ اس میں بی جے پی کے ریاستی صدر خود بھی شامل تھے۔ یہ بے حد قابل مذمت ہے۔‘‘
سبریمالہ مندر میں سبھی عمر کی خواتین کے داخلے کے خلاف ہوئے پرتشدد احتجاجی مظاہرے کے بعد ایک بار پھر 5 نومبر کی شام کو سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان خصوصی پوجا کے لیے مندر کو کھولا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نافذ کروانے کے لیے ریاستی حکومت نے پورے شہر میں تقریباً 2300 پولس اہلکاروں کو تعینات کیا۔ پیر کی شام 5 بجے کھولا گیا مندر کا دروازہ منگل یعنی 6 نومبر کی رات 10 بجے بند کر دیا جائے گا۔
Published: 06 Nov 2018, 9:09 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Nov 2018, 9:09 AM IST