خبریں

پیرس اولمپک 2024 کا پہلا تمغہ قزاقستان کے نام رہا، چین پہلا طلائی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب

10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ مقابلے میں کانسے کا تمغہ قزاقستان کے نام رہا، جبکہ چین اور کوریا کے درمیان ہوئے فائنل مقابلے میں جیت حاصل کر چینی کھلاڑیوں نے طلائی تمغہ پر قبضہ جمایا۔

<div class="paragraphs"><p>چینی کھلاڑی شینگ لیہاؤ اور ہوانگ یوتنگ، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/Paris2024Club">@Paris2024Club</a></p></div>

چینی کھلاڑی شینگ لیہاؤ اور ہوانگ یوتنگ، تصویر @Paris2024Club

 

پیرس اولمپک 2024 کا گزشتہ روز رنگارنگ افتتاح ہوا تھا، اور آج کئی مقابلے ایک ساتھ کھیلے جا رہے ہیں۔ 329 گولڈ میڈل والے اس ٹورنامنٹ میں آج کچھ مقابلوں کے نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں، یعنی تمغوں پر قبضہ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پیرس اولمپک 2024 میں سب سے پہلا تمغہ قزقستان کے نام رہا جس نے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ مقابلے میں جرمنی کے ساتھ برانز میڈل (کانسہ کا تمغہ) کے لیے مقابلہ کیا اور جیت حاصل کیا۔ اگر طلائی تمغہ کی بات کی جائے تو، چین نے کوریا کو شکست دے کر پہلے طلائی تمغہ پر قبضہ کیا ہے۔ یعنی کوریا کو چاندی کا تمغہ یعنی سلور میڈل حاصل ہوا ہے۔

Published: undefined

اگر ابھی تک کے میڈل ٹیلی کی بات کی جائے تو چین کے حصے میں 2 گولڈ میڈل، کوریا-امریکہ کے حصے میں 1-1 سلور میڈل اور برطانیہ-قزقستان کے حصے میں 1-1 برانز میڈل آ چکا ہے۔ چین کو شوٹنگ کے علاوہ ڈائیونگ میں طلائی تمغہ ملا ہے، جبکہ امریکہ کو ڈائیونگ میں چاندی کا تمغہ اور برطانیہ کو ڈائیونگ میں کانسے کا تمغہ حاصل ہوا ہے۔

Published: undefined

جہاں تک 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ مقابلے کی بات ہے، تو چینی کھلاڑیوں شینگ لیہاؤ اور ہوانگ یوتنگ نے فائنل میں کوریائی کھلاڑیوں کیوم جیہیون اور پارک ہاجون کو شکست دی۔ چینی کھلاڑیوں نے اس فائنل مقابلے میں کوریائی کھلاڑیوں کو 12-16 پوائنٹس سے شکست دی۔ کچھ اوقات ایسے ضرور آئے جب کوریا نے سبقت بنائی، لیکن آخر میں چین کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر اپنے ملک کو پہلا گولڈ میڈل دلانے میں کامیابی حاصل کر لی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined