خبریں

کرناٹک انتخابی نتائج LIVE: ’کانگریس لگن کے ساتھ عوام کو دی گئی گارنٹیوں کو نافذ کرنے کے لیے کام کرے گی‘، پرینکا گاندھی

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia

 

کانگریس لگن کے ساتھ عوام کو دی گئی گارنٹیوں کو نافذ کرنے کے لیے کام کرے گی: پرینکا

کرناٹک میں کانگریس کی جیت پر پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’کانگریس پارٹی کو تاریخی مینڈیٹ دینے کے لیے کرناٹک کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ۔ یہ آپ کے ایشوز کی جیت ہے۔ یہ کرناٹک کی ترقی کے نظریات کو ترجیح دینے والی جیت ہے۔ یہ ملک کو جوڑنے والی سیاست کی جیت ہے۔‘‘ اس ٹوئٹ میں وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’کرناٹک کانگریس کے تمام محنتی کارکنان و لیڈران کو میری نیک خواہشات۔ آپ سب کی محنت رنگ لائی۔ کانگریس پارٹی پوری لگن کے ساتھ کرناٹک کی عوام کو دی گئی گارنٹیوں کو نافذ کرنے کا کام کرے گی۔‘‘

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

کرناٹک کے لوگوں نے ثابت کر دیا کہ اس ملک کو محبت اچھی لگتی ہے، راہل گاندھی

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کے عوام کانگریس کے لیڈران اور پارٹی کارکنان کو شکریہ اور مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے انتخابات میں ایک طرف سرمایہ داروں کی طاقت تھی اور دوسری طرف غریبوں کی طاقت تھی اور غریبوں نے سرمایہ داروں کو ہرا دیا۔ انہوں نے یہ کہ ایسا ہر ریاست میں ہوگا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کے لوگوں نے ظاہر کر دیا ہے کہ اس ملک کو محبت اچھی لگتی ہے۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

کرناٹک میں کانگریس بڑی جیت کی طرف گامزن، بی جے پی کو لگا جھٹکا

کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کانگریس بڑی جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پارٹی نے تین سیٹیں جیتی ہیں اور 129 سیٹوں پر آگے ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی صرف 64 سیٹوں پر آگے ہے۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

کرناٹک میں بی جے پی نے شکست قبول کرلی

کرناٹک میں بی جے پی نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بومئی نے کہا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی کارکنوں کی بہت کوششوں کے باوجود ہم جیت نہیں سکے۔ مکمل نتائج آنے کے بعد ہم تفصیلی تجزیہ کریں گے۔ ہم اس نتیجہ کو لوک سبھا انتخابات میں واپس آنے کی کوشش کے طور پر لے رہے ہیں۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

کانگریس 124 سیٹوں پر آگے

کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ رجحانات میں کانگریس نے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ کانگریس 124 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ بی جے پی 69 سیٹوں پر اور جے ڈی ایس 24 سیٹوں پر آگے ہے۔

کانگریس کو مکمل اکثریت، بی جے پی کو لگا جھٹکا

الیکشن کمیشن نے تمام 224 اسمبلی حلقوں کے رجحانات کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس 121 سیٹوں پر، بی جے پی 72 سیٹوں پر اور جے ڈی ایس 25 سیٹوں پر آگے ہے۔ جبکہ 6 سیٹوں پر دیگر امیدوار آگے چل رہے ہیں۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

کرناٹک کے 6 وزرا رجحانات میں پیچھے، شیوکمار اور سدارمیا آگے

کرناٹک میں حکمراں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران ان کے چھ وزراء پیچھے چل رہے ہیں۔ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے ریاستی وزیر محصولات آر کے اشوک سے تیسرے راؤنڈ کے بعد 15,098 ووٹوں کی واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسرے دور کی گنتی کے بعد حزب اختلاف کے لیڈر سدارمیا نے ہاؤسنگ منسٹر وی سومنا کے خلاف ورنا سیٹ پر 1224 ووٹوں کی برتری حاصل کی ہے۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

لوگوں نے بی جے پی کی منفی مہم کو مسترد کر دیا: کانگریس

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات کے بعد کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی قطعی اکثریت کے ساتھ ریاست میں آ رہی ہے۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ لوگوں نے بی جے پی خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کی منفی مہم کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست میں واضح اکثریت کے ساتھ آ رہے ہیں۔

ادھر، کانگریس کی ترجمان الکا لامبا نے کہا ’’ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔ چند ماہ قبل ہماچل کے نتائج اور کرناٹک اسمبلی انتخابات کی گنتی کے تازہ ترین رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں، اس لیے وہ قدیم ترین پارٹی کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں۔‘‘

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

رجحانات میں کانگریس کو 117 سیٹوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل، بی جے پی کافی پیچھے

کرناٹک میں کانگریس جیت کی طرف بڑھ رہی ہے اور وہ رجحانات میں 117 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ وہیں بی جے پی محض 77 سیٹوں پر آگے ہے۔ کانگریس کو مل رہی جیت کے پیش نظر لیڈر ڈی کے شیوکمار فون پر ایک ایک کرکے الیکشن لڑنے والے امیدواروں سے رابطے میں ہیں۔ پارٹی کو مل رہی ممکنہ جیت کے پیش نظر کانگریس پارٹی نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

رجحانات میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل، 118 سیٹوں پر آگے

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی لگاتار جاری ہے اور کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ کانگریس فی الحال 118 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ بی جے پی محض 82 سیٹوں پر آگے ہے۔ جے ڈی ایس 23 اور دیگر 1 سیٹ پر آگے ہے۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی جاری، رجحانات میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی لگاتار جاری ہے اور کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ کانگریس فی الحال 115 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ بی جے پی محض 83 سیٹوں پر آگے ہے۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی جاری، رجحانات میں کانگریس کو 112 سیٹوں پر برتری

کرناٹک میں کانگریس کی برتری لگاتار بڑھ رہی ہے۔ کانگریس فی الحال 112 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ جبکہ بی جے پی کی برتری 88 سیٹوں تک پہنچ گئی ہے۔ جے ڈی ایس 21 اور دیگر امیدوار 3 سیٹوں پر آگے ہیں۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

رجحانات میں کانگریس سب سے آگے، 107 سیٹوں پر برتری

کرناٹک میں کانگریس نے رجحانات میں سنچری مکمل کر لی ہے اور فی الحال 107 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ جبکہ بی جے پی کی برتری 90 سیٹوں تک سمٹ گئی ہے۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی جاری، رجحانات میں کانگریس کو سبقت، 101 سیٹوں پر آگے

کرناٹک کی 224 میں سے 222 سیٹوں کے رجحانات سامنے آ گئے ہیں۔ اور کانگریس نے سبقت حاصل کر لی ہے۔ کانگریس 101 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ بی جے پی 91 سٹوں پر جبکہ جے ڈی ایس 26 سیٹوں پر اور دیگر 2 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

ابتدائی رجحانات میں بی جے پی 99 سیٹوں پر آگے، کانگریس کو 93 سیٹوں پر برتری

کرناٹک کی 224 میں سے 219 سیٹوں کے رجحانات سامنے آ گئے ہیں۔ فی الحال بی جے پی 100 سیٹوں پر اور کانگریس 91 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ جبکہ جے ڈی ایس 25 سیٹوں پر اور دیگر 2 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی جاری، بی جے پی 94، کانگریس 82 سیٹوں پر آگے

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئے تقریباً 25 منٹ گزر چکے ہیں اور 224 میں سے 202 سیٹوں کے رجحانات سامنے آ گئے ہیں۔ فی الحال بی جے پی 95 سیٹوں پر اور کانگریس 83 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ جبکہ جے ڈی ایس 22 سیٹوں پر اور دیگر 2 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی شروع، پوسٹل بیلٹ کے رجحانات میں کانگریس اور بی جے پی میں مقابلہ

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ فی الحال پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جا رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 119 سیٹوں کے رجحانات سامنے آ گئے ہیں اور بی جے پی 50، کانگریس 55 اور 13 سیٹوں پر جے ڈی ایس آگے چل رہی ہے۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

کرناٹک میں 2615 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ مشینوں میں بند

کرناٹک میں 2615 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں بند ہے۔ ان 2615 امیدواروں میں سے 2430 مرد اور 184 خاتون ہیں، جبکہ ایک امیدوار بائی سیکسوئل بھی ہے۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

تمام 224 سیٹوں پر 10 مئی کو ہوئی تھی ووٹنگ

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے تمام 224 سیٹوں کے لیے 10 مئی کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ جس کے دوران 72.67 فیصد پولنگ درج کیا گیا تھا۔ ایگزٹ پول میں کانگریس کے سب سے بڑی پارٹی بننے یا اکثریت حاصل ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

کرناٹک میں کس کی سرکار؟ آج ہوگی تصویر صاف، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی ہوگی شروع

کرناٹک میں کس کی حکومت بنے گی، یہ آج واضح ہو جائے گا، کیونکہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آج جاری کیے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے 36 مراکز پر شروع ہوگی۔ رجحانات کچھ ہی وقت میں آنا شروع ہو جائیں گے۔ دوپہر تک تصویر واضح ہو جائے گی۔ پورے ملک کی نظریں نتائج پر لگی ہوئی ہیں۔ نتائج سے متعلق لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس کے لیے قومی آواز سے جڑے رہیں۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 May 2023, 7:51 AM IST