خبریں

جو بائیڈن، براک اوبامہ اور بل گیٹس کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک

امیزون کے بانی جیف بزوز اور اوبر اور ایپل کے کارپوریٹ اکائونٹس بھی متاثر دکھائی دیے۔ بائیڈن کی انتخابی مہم کے ترجمان سے بیان لینے کی کوشش کی گئی، لیکن انھوں نے فوری رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکہ کے ممکنہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن، براک اوبامہ، ارب پتی بل گیٹس اور ریپر کین ویسٹ سمیت دنیا کے ایک درجن سے زائد نامور ترین شخصیات کے ٹوئٹر اکائونٹس ہیک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ یہ واقعہ کل شام کا ہے جس میں شائع ہونے والی ٹوئیٹس میں 'بٹ کوائن' کی صورت میں عطیات مانگے گئے تھے۔ ٹوئٹر نے ایک ای میل کے ذریعہ بتایا ہے کہ معاملے پر غور کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اس پر تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔

Published: 16 Jul 2020, 9:40 AM IST

فوری طور پر معاملے کی نوعیت اور واضح اسباب کا پتہ نہیں لگ سکا ہے لیکن مسئلے کی سطح اور تناسب سے لگتا تھا کہ معاملہ کسی ایک اکاؤنٹ یا ایک سروس تک محدود نہیں ہے۔ یہ اطلاع وائس آف امریکہ نے دی ہے۔ اس کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کاروبار بند ہونے پر ٹوئٹر کے حصص میں تقریباً چار فی صد کی کمی واقع ہو چکی تھی۔

Published: 16 Jul 2020, 9:40 AM IST

میڈیا ذرائع کے مطابق چند ٹوئیٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کیا گیا، لیکن ایسا لگ رہا تھا کہ اکاؤنٹس پر پھر سے قبضے کی کوششیں جاری تھیں۔ ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ، ایلون مسک کے معاملے میں 'کرپٹو کرنسی' سے متعلق ٹوئیٹ کے مطالبے کو پہلے ڈیلیٹ کیا گیا، لیکن کچھ ہی دیر میں اسی موضوع پر ایک اور ٹوئیٹ سامنے آیا۔

Published: 16 Jul 2020, 9:40 AM IST

امیزون کے بانی جیف بزوز اور اوبر اور ایپل کے کارپوریٹ اکائونٹس بھی متاثر دکھائی دیے۔ بائیڈن کی انتخابی مہم کے ترجمان سے بیان لینے کی کوشش کی گئی، لیکن انھوں نے فوری رد عمل ظاہر نہیں کیا، جب کہ ٹیسلا بیان دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

Published: 16 Jul 2020, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jul 2020, 9:40 AM IST