جھارکھنڈ کے پاکوڑ میں بی جے پی یوا مورچہ کی پٹائی سے زخمی سوامی اگنیویش کو سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے وہ 18 جولائی کو دہلی واقع ایمس میں علاج کرانے پہنچے۔ ایمس میں ان کا علاج ٹراما سنٹر میں چل رہا ہے جہاں ان کی عیادت کرنے کے لیے کئی سماجی و سیاسی شخصیات پہنچے۔ جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد بھی یہاں سوامی اگنیویش کی عیادت کرنے کے لیے پہنچا۔ یہ وفد جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر موب لنچنگ کے شکار سوامی اگنیویش کی خیریت جاننے کے لیے پہنچا۔
Published: undefined
جمعیۃ علماء ہند کے وفد کے سربراہ مولانا حکیم الدین قاسمی نے سوامی اگنیویش سے ملاقات کر کے ان کے احوال دیرافت کیے اور ان کے ساتھ جھارکھنڈ میں ہوئے پرتشدد حملے پر اظہارِ افسوس کیا۔ ملاقات کے دوران مولانا حکیم الدین نے سوامی اگنیویش کو بتایا کہ مصیبت کے اس وقت میں مولانا محمود مدنی اور جمعیۃ علماء ہند کے دیگر احباب ان کے ساتھ ہیں۔ وفد کے سربراہ نے اس موقع پر سوامی اگنیویش پر حملہ کو ملک کی تہذیب پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ مجرموں کے خلاف حکومت کو سخت سے سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ وفد جب واپس ہو رہا تھا تو سوامی اگنیویش نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے تئیں مولانا محمود مدنی کے خلوص اور ان کی محبت کی تعریف کی۔ جمعیۃ کے اس وفد میں مولانا عظیم اللہ صدیقی، مولانا یاسین جہازی اور ایڈوکیٹ نوراللہ صاحب بھی شریک تھے جو سوامی اگنیویش سے مل کر ان پر ہوئے حملے کی تفصیل جانی اور بی جے پی یوا مورچہ کے شرپسند کارکنان کی حرکتوں کی پرزور مذمت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز