خبریں

رمضان میں جسمانی توانائی کی سطح برقرار رکھنا بہت اہم، کچھ باتوں کا رکھیں خاص خیال

رمضان المبارک کے دوران جسمانی  توانائی کی سطح میں کمی عام ہے، کیونکہ آپ کا جسم روزے سے ہوتا ہے اور کھانے پینے کے شیڈول میں ممکنہ تبدیلیاں ہوتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ https://food.tribune.com.pk</p></div>

تصویر بشکریہ https://food.tribune.com.pk

 

ماہ رمضان کے دوران کھانے پینے اور سونے کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی وجہ سے روزہ داروں کی جسمانی توانائی کی سطح قدرے کم ہو جاتی ہے۔ ایسے میں کچھ باتوں کا خاص خیال رکھنا ہمارے لیے بہت اہم ہو جاتا ہے۔ اس ماہِ مبارک میں جسمانی توانائی کی سطح برقرار رکھنے کے لیے کچھ اہم تجاویز پیش کی جا رہی ہیں، جس پر عمل کرنے سے آسانیاں میسر ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

منصوبہ بندی:

رمضان المبارک کے دوران ہر کام کے لیے منصوبہ بندی کامیابی کی کلید ہے۔ اس مہینے کے لیے ضروری ہے کہ افطار و سحر میں کھانے کے ساتھ ساتھ ان کی تیاری میں درکار وقت پر بھی غور کریں۔ سونے اور بیدار ہونے کا وقت متعین کریں تاکہ آپ جسمانی تھکاوٹ سے محفوظ رہیں اور آپ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔ یہ چیز آپ کے ذہن میں سب سے پہلے ہونی چاہئیں کہ جسمانی تندستی، فٹنس، غذائیت اور صحت کو کب، کہاں اور کس طرح منظم رکھنا ہے۔

Published: undefined

روزانہ ہلکی پھلکی جسمانی ورزش:

رمضان المبارک کے دوران جسمانی  توانائی کی سطح میں کمی عام ہے، کیونکہ آپ کا جسم روزے سے ہوتا ہے اور کھانے پینے کے شیڈول میں ممکنہ تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ اس لیے روزانہ کی جانے والی مشکل ورزش مناسب نہیں۔ روزہ کے دوران ہلکی پھلکی ورزش کو ہی روز مرہ کے نظام میں شامل کریں۔ 10 یا 15 منٹ تک کی ہلکی چہل قدمی یا تنفس کو درست رکھنے کی کچھ آسان مشقیں کرنا آپ کو تر و تازہ محسوس کرنے میں مدد کریں گے۔

Published: undefined

بھوک سے توجہ ہٹائیں:

انسانی دماغ جب ایک چیز پر توجہ مرکوز رکھتا ہے تو باقی تمام چیزوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر سکتا ہے۔ اپنے دماغ پر زور ڈالیں اور منتخب کریں کہ آپ کون سے احساسات پر زور دینا چاہتے ہیں اور جن کو آپ آسانی سے نظر انداز کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس طرح اپنی بھوک کی خواہش کو ایک طرف رکھیں اور کسی ایسی چیز پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کریں جس سے آپ لطف اندوز ہوں۔ مثلاً پڑھنا، سننا یا دیگر دماغی کام۔

Published: undefined

بوقت افطار آرام سے تناول کریں:

دوران رمضان خصوصی طور پر وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کھانا کھاتے ہوئے ’وقت‘ کا خیال رکھیں اور کھانے کو اچھی طرح چبا کر نگلیں۔ اس پر توجہ رکھیں کہ نگلنے سے پہلے کھانے کی کسی بھی چیز کو کم از کم 30 یا 40 سیکنڈ تک ضرور چبائیں۔ حفظان صحت کے اصول کے مطابق کھانا جتنا زیادہ چبائیں گے، جسم کو ہضم کرنا اتنا ہی آسان ہوتا ہے اور اتنے زیادہ غذائی اجزاء جذب کر سکتے ہیں۔ کھانے کی رفتار کو کم رکھیں گے تو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا محسوس ہوگا۔

Published: undefined

کچھ وقت آرام کریں:

اگر ممکن ہو تو کچھ وقت بھرپور آرام کریں یا کم از کم 30 منٹ کی نیند لیں۔ اس سے تازگی محسوس ہوتی ہے۔ پرسکون انداز میں کیا گیا تھوڑا سا آرام جسمانی توانائی کو بڑھاتا ہے اور یہ انسانی کیفیت اور موڈ کو خوشگوار بھی بناتا ہے۔

Published: undefined

ٹھنڈے پانی سے نہانا صحت بخش:

رمضان کے دوران ہر روزہ دار کسی بھی طرح اپنی جسمانی توانائی میں اضافہ چاہتا ہے۔ بعض اوقات کام کے دوران غنودگی محسوس ہو تو جسم کو چست اور چاق و چوبند رکھنے کے لیے ٹھنڈے پانی سے نہانا صحت بخش عمل ہے۔ غسل  کے بعد انسانی جسم میں آکسیجن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جس سے انسان ہشاش بشاش نظر آتا ہے۔ اگرچہ ٹھنڈے پانی سے جسم   پہلے تو بے چینی کی کیفیت محسوس کرتا ہے، لیکن دراصل تناؤ کی سطح کو کم کرنے کے بعد انسان اپنے آپ کو پرسکون محسوس کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined