تل ابیب سے جمعرات بائیس اگست کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اس سویلین ہوائی جہاز کو جنگ زدہ ہمسایہ ملک شام سے خفیہ طور پر اور بری نیت سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے والا ایک دشمن طیارہ سمجھ لیا تھا۔
Published: undefined
ملکی فوج کے ایک ترجمان نے ڈی پی اے کو بتایا، ''یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ طیارہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے فوری نوعیت کا ایک خطرہ تھا، سکیورٹی دستوں نے اس ہوائی جہاز پر فائرنگ شروع کر دی اور ایسا تب تک کیا جاتا رہا، جب تک یہ محسوس نہ ہوا کہ یہ تو اسرائیل ہی کا ایک سویلین طیارہ تھا۔‘‘
Published: undefined
اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ بعد ازاں اس طیارے کے پائلٹ نے اسرائیلی نیوز ویب سائٹ 'وائی نیٹ‘ کو بتایا کہ اس واقعے کے دوران وہ ''مکمل تباہی سے صرف ایک یا ڈیڑھ میٹر دور ہی رہ گیا تھا۔‘‘
Published: undefined
ساتھ ہی اس پائلٹ نے، جس کے پاس اس پرواز کے لیے تمام ضروری دستاویزات موجود تھیں، بتایا کہ اس نے اپنے ہوائی جہاز کے پروں میں سے ایک پر ایک دھماکے جیسے آواز سنی تھی، لیکن شروع میں اس کا خیال تھا کہ شاید کوئی پرندہ ہوائی جہاز سے ٹکرا گیا تھا۔
Published: undefined
Ynet نے لکھا کہ اس ہوائی جہاز کے پائلٹ کو معاملے کی سنجیدگی کا علم تب ہوا، جب اس کو پتہ چلا کہ طیارے کے پٹرول ٹینک سے ایندھن بہنا شروع ہو گیا تھا۔ اس بارے میں فوج کے ترجمان نے کہا، ''یہ بہت سنجیدہ نوعیت کا واقعہ ہے، جس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
اسرائیل نے شام کے ریاستی علاقے میں شامل گولان کی پہاڑیوں پر1967ء کی عرب اسرائیلی جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔پھر 1981ء میں اسرائیل نے اسے اپنے ریاستی علاقے میں ضم کر لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ لیکن اس اقدام کو اسی سال امریکا کے علاوہ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک نے تسلیم نہیں کیا اور عالمی برادری گولان کی پہاڑیوں کو آج بھی مقبوضہ شامی علاقہ ہی قرار دیتی ہے۔
Published: undefined
شام کی کئی برسوں سے جاری خانہ جنگی کے دوران اسرائیل شام میں ایران کے مبینہ عسکری ٹھکانوں پر کئی بار فضائی حملے کر چکا ہے۔ شام اور اسرائیل کے مابین آج تک کسی باقاعدہ امن معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے اور یہ دونوں ریاستیں ایک دوسرے کی بڑی حریف ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز