خبریں

اسرائیل-حزب اللہ جنگ: خامنہ ای کی تقریر ختم ہوتے ہی لبنان نے اسرائیل پر داغے راکٹ

آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کے جرائم کی کم سے کم سزا ہیں۔ انھوں نے حزب اللہ کی طاقت کو سراہا اور کہا کہ دشمن ان تنظیموں کو مؤثر نقصان نہیں پہنچا سکا

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 
Anadolu

حوثیوں کا تل ابیب کے نواحی شہر میں کامیاب ڈرون حملے کا دعویٰ

یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے نواحی شہر ‘یافا’ کے ایک کلیدی ہدف پر حملے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثیوں کے ترجمان یحییٰ السیری کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ یافا میں ایک کلیدی ہدف کو ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

Published: 04 Oct 2024, 4:25 PM IST

ایرانی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملوں پر بات چیت جاری: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے ہم ایران کی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملوں پر بات کررہے ہیں اور ان کے اس بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں توقع نہیں ہے کہ کم از کم جمعرات تک اسرائیل، ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں پر کسی قسم کی جوابی کارروائی کرے گا۔

Published: 04 Oct 2024, 4:25 PM IST

حزب اللہ کا لبنان میں 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

حزب اللہ نے لبنان میں سرحد پر جھڑپوں کے دوران 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ لبنان کے گروپ حزب اللہ نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں میں 17 اسرائیلی فوجوں کو ہلاک کیا ہے۔ تاہم، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر حملے کے بعد سے اب تک صرف 9 جنگی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

Published: 04 Oct 2024, 4:25 PM IST

خامنہ ای کی تقریر ختم ہوتے ہی لبنان نے اسرائیل پر داغے راکٹ

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تقریر ختم ہونے کے فوراً بعد لبنان سے شمالی اسرائیل کی جانب راکٹ داغے گئے۔ خامنہ ای نے اپنی تقریر میں اسرائیلی حملے میں جان بحق ہونے والے حزب اللہ کے سربراہ نصر اللہ کو 'اپنا بھائی' قرار دیا تھا۔

Published: 04 Oct 2024, 4:25 PM IST

مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا: علی خامنہ ای

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جمعہ کے بعد اپنے حامیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تباہی کا ازالہ کیا جائے گا اور آپ کے صبر کا صلہ عزت ملے گا۔ انھوں نے حزب اللہ کی تعریف کی اور کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کا خواب جھوٹا ہے اور مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Published: 04 Oct 2024, 4:25 PM IST

ایران کی میزائل حملوں کی توجیہ

آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کے جرائم کی کم سے کم سزا ہیں۔ انھوں نے حزب اللہ کی طاقت کو سراہا اور کہا کہ دشمن ان تنظیموں کو مؤثر نقصان نہیں پہنچا سکا۔

Published: 04 Oct 2024, 4:25 PM IST

لبنان میں جنگ کی شدت

اسرائیل کی حزب اللہ کے خلاف لڑائی میں شدت آئی ہے، جس کے نتیجے میں لبنان میں بمباری کے باعث ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے حزب اللہ کے شدت پسندوں کی کاروائیوں کے جواب میں زمینی حملے شروع کر دیے ہیں۔

Published: 04 Oct 2024, 4:25 PM IST

اسرائیلی فوج کا انخلا کا حکم

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 30 سے زائد گاؤں میں لوگوں کو فوری نقل مکانی کا حکم دیا ہے، انھیں خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے قریب رہنے سے جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

Published: 04 Oct 2024, 4:25 PM IST

ایران میں حسن نصر اللہ کے اعزاز میں تعزیتی تقریب

ایران میں حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ لبنان پہنچ چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج نے بیروت میں بڑی بمباری کی۔ اطلاعات کے مطابق، اسرائیل نے حزب اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے۔

Published: 04 Oct 2024, 4:25 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Oct 2024, 4:25 PM IST