اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کے لیے کئی ممالک کوششیں کر رہے ہیں۔ لگاتار سرکردہ لیڈران کی بات چیت بھی ہو رہی ہے، لیکن ہنوز حالات بہتر ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ اس درمیان پیر کے روز ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے فون پر بات چیت کی۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شاہ عبداللہ دوئم سے ہوئی بات چیت کی جانکاری دی۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں بتایا کہ ’’ہم دونوں کے درمیان مغربی ایشیا میں حال کے دنوں میں پیدا حالات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ہم نے دہشت گردی، تشدد اور عام شہریوں کی موت کو لے کر اظہارِ فکر کیا۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی نے اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجام نیتن یاہو اور فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی فون پر بات چیت کی تھی۔ فون پر ہوئی اس بات چیت کا تذکرہ بھی انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ جلد ہی امن و امان کا ماحول قائم ہوگا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں اب تک تقریباً 6500 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطین کے غزہ میں 5087 اور ویسٹ بینک میں 95 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل میں 1405 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined