ایرانی سفارتخانہ کے ذریعہ منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 4 فروری سے نافذ ہونے والی نئی پالیسی کے ساتھ ہندوستانی سیاحوں کو ایران جانے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہے۔ سفارت خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’جنرل پاسپورٹ رکھنے والے لوگوں کو ہر چھ ماہ میں ایک بار بغیر ویزا کے ایران میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، جس میں زیادہ سے زیادہ 15 دن ٹھہرنے کی سہولت ہوگی۔‘‘
Published: undefined
جاری بیان کے مطابق یہ توجہ طلب ہے کہ 15 دن کی مدت نہیں بڑھائی جا سکتی۔ بغیر ویزا ایران میں قدم رکھنے کی اجازت صرف سیاحی کے مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایران میں داخل ہونے والے سیاحوں کو دی جائے گی۔ کاروباری یا تعلیمی مقاصد کے لیے ایران جانے والے ہندوستانیوں کو متعلقہ زمرہ کے تحت ویزا کے لیے درخواست دینی ہوگی۔
Published: undefined
ایرانی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ چھ مہینے کی مدت کے اندر ایک سے زیادہ بار ایران جانا چاہتے ہیں، انھیں ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بغیر ویزا داخلہ صرف ان ہندوستانی سیاحوں پر نافذ ہوگا جو ہوائی راستہ سے یعنی بذریعہ طیارہ ایران پہنچیں گے۔ ترکی، افغانستان، پاکستان یا کسی پڑوسی ملک سے ہو کر بری یا بحری راستہ سے ایران پہنچنے والوں کو بغیر ویزا کے داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بہرحال، ایران اب تھائی لینڈ، ملیشیا، سری لنکا اور ویتنام جیسے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنھوں نے حال ہی میں ہندوستانی سیاحوں کے لیے ویزا کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined