بنگلہ دیش میں کشیدگی کی صورت حال کے پیش نظر ہندوستان نے وہاں اپنے سبھی ویزا درخواست مراکز کو اگلے حکم تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویزا کے لیے درخواست کرنے والے آن لائن پورٹل پر بھی ’’غیر مستحکم صورتحال کی وجہ سے سبھی آئی وی اے سی اگلے نوٹس تک بند رہیں گے‘‘ کا میسج لکھا آ رہا ہے۔ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی تشکیل کا فیصلہ ہو چکا ہے، پھر بھی ہندوستان نے کشیدہ حالات کو دیکھتے ہوئے احتیاطاً یہ قدم اٹھایا ہے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ بنگلہ دیش میں دن بہ دن تشدد کے بڑھتے واقعات اور غیر مستحکم حالات بننے کے بعد حکومت ہند نے وہاں اپنے ہائی کمیشن اور ایمبیسی و قونصلیٹ سے غیر ضروری ملازمین اور ان کے کنبہ کو وطن واپس بلا لیا تھا۔ ویسے ابھی ہندوستانی سفارت کار وہاں موجود ہیں اور اپنا کام انجام دے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں ہندوستان کا ہائی کمیشن ہے جبکہ چٹگاؤں، راج شاہی، کھلنا اور سلہٹ میں قونصلیٹ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined