خبریں

امریکہ میں اقتصادی بحران کے اندیشہ نے ہندوستانی  شیئر بازار کی توڑی کمر، سرمایہ کاروں کو 10 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان

سینسیکس 1500 پوائنٹس کی زبردست کمی کے ساتھ 80,000 کے نیچے پہنچ گیا۔ نفٹی بھی 500 پوائنٹس پھسل گیا۔ اس درمیان 2368 شیٔرس میں تیز گراوٹ دیکھی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>ششیئربازار گراوٹ کی علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

ششیئربازار گراوٹ کی علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

 

امریکہ میں اقتصادی بحران کے اندیشہ کے بعد ہندوستانی شیئر بازار میں پیر کو اس وقت کہرام مچ گیا جب بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئرس والا سینسیکس 1500 پوائنٹس کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 80,000 کے نیچے پہنچ گیا۔ دوسری طرف نیشنل اسٹاک ایکسچینج (نفٹی) کا بھی بُرا حال ہوا جو قریب 500 پوائنٹس پھسل گیا۔ شیئر بازار میں اس بڑی گراوٹ کے بعد منٹوں میں ہی سرمایہ کاروں کے تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپے خاک ہو گئے۔

Published: undefined

پیر کے روز ہندوستانی شیئر بازار زبردست گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ بی ایس ای سینسیکس 1,310.47 پوائنٹس یا 1.62 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 79,671.48 کی سطح پر کھلا جبکہ نفٹی 404.40 پوائنٹس یا 1.64 فیصد بکھر کر 24,313.30 پر کھلا۔  بازار کھلنے کے ساتھ ہی جہاں 2368 شیٔرس میں تیز گراوٹ درج کی گئی وہیں تقریباً 442 شیئرس میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ بازار کے دونوں انڈیکس میں یہ شروعاتی گراوٹ کچھ ہی منٹوں میں مزید بڑھ گئی۔ صبح 9.20 بجے سینسیکس 1,585.81 پوائنٹس یا 1.96 فیصد کی گراوٹ لے کر 79,396.14 کی سطح پر آگیا جبکہ نفٹی 499.40 پوائنٹس یا 2.02 فیصد پھسل کر 24.218.30 کی سطح پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

شیئر بازار میں آئی اس زبردست گراوٹ کی وجہ سے بازار میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جہاں ایک طرف گزشتہ جمعہ کو بازار ٹوٹنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 4 لاکھ کروڑ روپے کا جھٹکا لگا تھا اور وہ اس سے سنبھلے بھی نہیں تھے کہ آج انہیں منٹوں میں ہی 10 لاکھ کروڑ روپے کا زبردست نقصان ہو گیا۔

Published: undefined

جیوجت فائنانشیل سروسز کے پالیسی ساز ڈاکٹر وی. کے. وجئے کمار نے شیئر بازار میں اس گراوٹ کی اہم وجہ امریکی معیشت میں سست روی کے خدشہ کو بتایا ہے۔ واضح ہو کہ امریکہ میں جولائی مہینے میں روزگار پیدا کرنے میں کمی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری شرح میں 4.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کا اندیشہ بھی شیئر بازار میں گراوٹ کی اہم وجہ مانی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined