ہند نژاد خلاباز سنیتا ولیمس ایک بار پھر خلائی سفر کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ وہ بوئنگ کے اسٹارلائنر اسپیس کرافٹ سے خلا میں جائیں گی، جو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے آج شب 10 بجے پرواز بھرے گا۔ اس سے قبل 7 مئی کو خلائی سفر کے آکسیجن والو میں تکنیکی خامی کے سبب ان کی پرواز کو روک دیا گیا تھا۔
Published: 01 Jun 2024, 2:40 PM IST
امریکہ کے خلائی ایجنسی ناسا نے کہا کہ ’’اگر سب ٹھیک رہا تو اسٹار لائنر بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن پر ڈاک کر جائے گا، جس کے بعد سنیتا ولیمس اور بوچ ولمور اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسٹارلائنر خلائی جہاز او راس کے ذیلی سسٹم کا ٹیسٹ کرنے کے لیے تقریباً ایک ہفتہ تک اسٹیشن پر رہیں گے۔‘‘
Published: 01 Jun 2024, 2:40 PM IST
قابل ذکر ہے کہ سنیتا ولیمس خلا میں ریکارڈ 322 دن گزار چکی ہیں اور ان کے پاس سب سے زیادہ گھنٹے تک اسپیس واک کرنے والی خاتون سائنسداں ہونے کا ریکارڈ ہے۔ ولیمس پہلی مرتبہ 9 دسمبر 2006 کو خلا میں گئی تھیں اور 22 جون 2007 تک خلا میں رہی تھیں۔ سنیتا ولیمس نے چار مرتبہ ریکارڈ 29 گھنٹے اور 17 منٹ تک اسپیس واک کیا تھا۔ اس کے بعد سنیتا ولیمس 14 جولایئ 2012 کو دوسری خلائی سفر پر گئی تھیں اور 18 نومبر 2012 تک خلا میں رہی تھیں۔ بہرحال، 59 سالہ سنیتا ولیمس نے بتایا کہ پرواز سے قبل وہ گھبرائی ہوئی ہیں، لیکن ساتھ ہی نئے خلائی طیارہ میں پرواز بھرنے کو لے کر پُرجوش بھی ہیں۔ ولیمس نے کہا کہ بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن ان کے لیے دوسرے گھر جیسا ہے۔
Published: 01 Jun 2024, 2:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Jun 2024, 2:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز