ہندوستانی بحریہ نے بحر عرب میں اپنی موجودگی سے ہمیشہ دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچایا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ تازہ معاملہ 30 اپریل کا ہے جب ہندوستانی بحریہ نے ایک ایمرجنسی کال کا جواب دیتے ہوئے 20 پاکستانی پائلٹ ٹیم کے اراکین کو لے جا رہے مچھلی پکڑنے والے ایرانی جہاز کو فوری طبی مدد پہنچائی۔ پائلٹ ٹیم کا ایک رکن کے بارے میں تو بتایا جا رہا ہے کہ وہ پانی میں پوری طرح ڈوب گیا تھا۔
Published: undefined
ہندوستانی بحریہ نے 4 مئی (ہفتہ) کو اس سلسلے میں ایک بیان جاری کر تفصیلی جانکاری دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایمرجنسی کال کا فوراً جواب دیتے ہوئے بحر عرب میں سمندری قزاقی کو روکنے کے لیے تعینات آئی این ایس سمیدھا مشن نے ایک ایرانی جہاز کو اہم طبی مدد مہیا کرائی۔ اس جہاز میں 20 پاکستانی سوار تھے جو پائلٹ ٹیم کا حصہ تھے۔
Published: undefined
بحریہ نے بتایا کہ پٹرولنگ شپ آئی این ایس سمیدھا نے 30 اپریل کو خبر ملنے کے بعد شروعاتی گھنٹوں میں ایف وی الرحمانی کو روکا۔ ہماری ایک طبی ماہرین کی ٹیم ایرانی جہاز پر چڑھی اور پائلٹ ٹیم کے ایک رکن کو فوری مدد فراہم کی۔ اسے سانس لینے میں مشکل ہو رہی تھی۔ کچھ دیر بعد اسے ہوش آ گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined