امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا اور پاکستانی فوجی تربیت بحال کردی۔ بھارت میں بعض مبصرین اسے خطے میں بھارتی مفادات کے لیے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔
Published: undefined
سابق سفارت کار ایم کے بھدر کمار نے اپنے ایک مضمون میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ''بھارت کے پڑوس میں اتنی اہم پیش رفت ہوگئی اور پھر بھی کسی نے بھارتی وزیر اعظم یا وزیر خارجہ کو فون تک نہیں کیا۔''
Published: undefined
اسٹریٹیجک امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کی صورت میں امریکا کو پاکستان کی مدد کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ ایسے میں امریکا بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔ لیکن اس سے بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کو نشانہ بنانے کی مہم کو دھچکا لگ سکتا ہے اور افغانستان میں بھی بھارتی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Published: undefined
تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے بظاہر معاملے کوسنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ مائیک پومپیو نے امریکا میں بھارت کے سبکدوش ہونے والے سفیر ہرش وردھن شرینگلا کو بریف کیا تھا۔ جب کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، عمان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے فون پر بات کی۔
Published: undefined
خیال ہے ان رابطوں کی بڑی وجہ یہ ہے کہ خلیجی عرب ممالک میں بھارت کے لاکھوں شہری بستے ہیں۔ ایران کے ساتھ ان ملکوں کے کسی عسکری تصادم کی صورت میں بھارت کو وہاں سے اپنے لوگ نکالنے کے لیے عرب حکومتوں کی مدد درکار ہوگی۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے بات چیت کے بعد جے شنکر نے ایک ٹوئٹ میں کہا مشرق وسطی میں صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے اور بھارت اس پر انتہائی فکر مند ہے۔
Published: undefined
اگر ایران اور امریکا کے تعلقات مزید کشید ہ ہوئے تو پہلے سے سست روی کا شکار بھارتی برآمدات پر مزید اثر پڑے گا۔ بھارت کی مجموعی داخلی پیداوار پانچ فیصد سے نیچے آچکی ہے اور افراط زر کی شرح بڑھ رہی ہے۔
Published: undefined
فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آر گنائزیشنزکے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجئے سہائے نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ''ابھی تک ایکسپورٹرز کی طر ف سے ان کے آرڈر پر کسی طرح کا اثر پڑنے کی اطلاع نہیں ہے لیکن ابھی تو آغازہے اگریہی حالت رہی یا کشیدگی میں اضافہ ہوا توخلیجی ملکوں اور بالخصوص ایران سے موصول ہونے والے آرڈر پر اثر پڑ سکتا ہے۔''
Published: undefined
اگر بھارت کی درآمدات متاثر ہوئیں تو اس کا براہ راست اثر ملک کے کسانوں پر پڑے گا۔ ساتھ ہی پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی پرمہنگائی کا بوجھ بڑھے گا۔ بھارت اپنے خام تیل کا اسی فیصد اور قدرتی گیس کی چالیس فیصد ضرورت برآمدات سے پورا کرتا ہے۔
Published: undefined
بھارت نے پچھلے مالی سال کے دوران 207.3 ملین ٹن خام تیل درآمد کیا تھا۔ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے باوجودوہ ایک عرصے تک تہران سے تیل لینے میں کامیاب رہا جسے امریکا کی سخت وارننگ کے بعد بالآخر گذشتہ برس مئی میں بند کرنا پڑا۔
Published: undefined
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اپنے ساتھ رکھے کا تاثر دیا۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سلیمانی نے بے قصور لوگوں کو مروایا اور نئی دہلی اور لندن تک میں دہشتگرد حملوں کی سازش میں ملوث رہے۔
Published: undefined
ٹرمپ کا اشارہ غالباً فروری دو ہزار بارہ کے اس واقعہ کی طرف تھا جس میں نئی دہلی میں ایک اسرائیلی سفارت کار کی اہلیہ کی کارکو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ، ان کا ڈرائیوراور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیل نے اس واقعہ کے لیے ایران کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined