خبریں

ہندوستان کو تائیوان سے ملا زبردست ’دیوالی تحفہ‘، 1 لاکھ سے زائد لوگوں کو ملے گی ملازمت!

تائیوان کے لوگ لگاتار بوڑھے ہو رہے ہیں، انھیں زیادہ سے زیادہ جوان لوگوں کی ضرورت ہے، اندازہ ہے کہ تائیوان 2025 تک ’سپر ایجڈ‘ یعنی زیادہ عمر والا سماج بن جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

دیوالی سے ٹھیک پہلے تائیوان کے ذریعہ ہندوستان کو زبردست ’تحفہ‘ دیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے طمابق تائیوان نے ہندوستان کے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر یہ دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ ہوتا ہے تو تائیوان اور ہندوستان کے معاشی رشتے مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ تائیوان کے پڑوسی ملک چین کو اس نئے قدم سے مرچی لگ سکتی ہے۔

Published: undefined

افسران نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تائیوان کے کارخانوں، کھیتوں اور اسپتالوں میں کام کرنے کے لیے 1 لاکھ سے زائد ہندوستانیوں کو کام پر رکھ سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں فریقین کے ذریعہ دسمبر ماہ کے شروع میں معاہدہ پر دستخط ہو سکتا ہے۔ دراصل تائیوان کے لوگ لگاتار بوڑھے ہو رہے ہیں۔ کام کے لیے انھیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف ہندوستان کی معیشت بھلے ہی دنیا کے باقی ممالک کے مقابلے تیز ہو، لیکن اتنی بھی نہیں کہ لیبر مارکیٹ میں ہر سال لاکھوں اسامیاں پیدا کر سکے۔ یہی وجہ ہے کہ تائیوان اور ہندوستان کے درمیان یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

اندازہ ہے کہ تائیوان 2025 تک ’سپر ایجڈ‘ یعنی زیادہ عمر والا سماج بن جائے گا۔ یعنی آبادی کے پانچویں حصے سے زیادہ بزرگ لوگوں کی آبادی ہونے کا اندازہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تائیوان نے ہندوستان کے ساتھ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ اس معاہدہ سے چین کے ساتھ جیو پالیٹیکل ٹینشن بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ چین نہیں چاہتا کہ کوئی بھی ملک تائیوان کے ساتھ آفیشیل طور پر کوئی معاشی معاہدہ کرے۔ ایسا اس لیے کیونکہ تائیوان پر چین اپنا حق سمجھتا رہا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان-تائیوان ’جاب ڈیل‘ اب فائنل اسٹیج پر ہے۔ بلومبرگ نیوز کے ذریعہ رابطہ کیے جانے پر تائیوان کی وزارت محنت نے ہندوستان سے معاہدہ پر خصوصی طور سے تذکرہ نہیں کیا، لیکن کہا کہ وہ ان ممالک کے ساتھ تعاون کا استقبال کرتا ہے جو اسے مزدور فراہم کر سکتے ہیں۔ دراصل تائیوان میں بے روزگاری شرح 2000 کے بعد سب سے نچلی سطح پر گر گئی ہے۔ حکومت کو 790 ارب ڈالر کی معیشت کو چالو رکھنے کے لیے مزدوروں کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

غور طلب بات یہ ہے کہ حکومت ہند ضعیف وَرک فورس کا سامنا کر رہے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ جاب ڈیل پر زور دے رہی ہے۔ رواں سال چین کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے۔ ایسے میں بڑی آبادی کے لیے حکومت ہند دوسرے ممالک میں روزگار کا راستہ ہموار کر رہی ہے۔ اس امور پر گہری نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اب تک حکومت ہند نے جاپان، فرانس اور برطانیہ سمیت 13 ممالک کے ساتھ جاب ڈیل پر دستخط کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں نیدرلینڈس، گریس، ڈنمارک اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ اسی طرح کے معاہدہ پر بات چیت جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined