خبریں

لال قلعہ کا رکھ رکھاؤ: انڈین ہسٹری کانگریس کا اظہار تشویش

انڈین ہسٹری کانگریس نے صرف لال قلعہ ہی نہیں بلکہ ’تاج محل‘ اور دیگر تاریخی قومی یادگار مقامات کو صنعتی گروپوں کو سونپے جانے پر تنقید کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا دہلی کا لال قلعہ

نئی دہلی: انڈین ہسٹری کانگریس نے دارالحکومت کے تاریخی لال قلعہ کے رکھ رکھاؤ کی ذمہ داری ڈالمیا گروپ کو دیئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس کے لئے ہونے والے معاہدہ کو فی الحال معطل رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انڈین ہسٹری کانگریس کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں صرف لال قلعہ ہی نہیں بلکہ ’تاج محل‘ اور دیگر تاریخی قومی یادگار مقامات کو صنعتی گروپوں کو سونپے جانے پر تنقید کی ہے۔

Published: undefined

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لال قلعہ کو ڈالمیا صنعتی گروپ کو تفویض کیا گیا ہے لیکن تشویش کی بات ہے کہ اس کمپنی کو تاریخی مقامات کے رکھ رکھاؤ اور تحفظ کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ وہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ اپنی طرف متوجہ کرنے کے نام پر لال قلعہ کی تاریخی اور اس سے جڑے حقائق کو توڑ مروڑ کر نہ پیش کرے اور اس کی غلط تشریح نہ کرنا شروع کر دے۔ اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ لال قلعہ کے سیکولر خدوخال کو بھی چوٹ نہ پہنچائی جائے۔

انڈین ہسٹری کانگریس یہ مطالبہ کرتی ہے کہ تاریخی ثقافتی مقامات کے انتظام کا جائزہ آرکا لوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے مرکزی ایڈوائزری بورڈ یا ماہرین کے کسی ادارے کو دی جائے تاکہ وہ ان مقامات کی نگرانی اور دیکھ بھال کر سکے اور اس وقت تک کے لئے ڈالمیا سے ہوئے معاہدہ کو معطل رکھا جائے۔

تنظیم نے اس پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ممبئی کے آغا خاں ٹرسٹ کو بھی ہمايو ں کے مقبرہ کے کیمپس میں واقع مغل دور کے مقامات کے رکھ رکھاؤ اور اس کی فرنشننگ کے لئے آغا خان ٹرسٹ کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined