نئی دہلی: مرکزی حکومت نے برطانیہ سے آنے والی سبھی پروازوں پر 23 سے 31 دسمبر تک کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ برطانیہ میں کووڈ- 19 کے نئے اسٹرین کے سامنے آنے کے بعد نئی دہلی میں ہوئی ایک اعلی سطح میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔شہری ہوابازی کی وزارت کے مطابق 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک برطانیہ سے یا برطانیہ ہوکر ہندوستان آنے والی پروازوں پر پابندی عائد رہے گی۔ یہ پابندی 22 دسمبر کی رات 12 بج کر ایک منٹ سے عمل میں آئے گی۔
Published: undefined
وزارت کے مطابق جو پروازیں برطانیہ سے پرواز کرچکی ہیں یا ملک سے روانہ ہوچکی ہیں، جن ہندوستانی طیاروں کو برطانیہ سے یا وہاں کے راستے واپس آنا ہے، ان کے لئے 22 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک ملک میں اترنے کی اجازت ہوگی۔ ان سبھی طیاروں سے آنے والے سبھی مسافروں اور کرو کی لازمی طور پر ہوائی اڈے پر ہی آر ٹی- پی سی آر جانچ کی جائے گی۔
Published: undefined
وزارت نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ’’احتیاط برتتے ہوئے 22 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک برطانیہ سے یا برطانیہ ہوکر ہندوستان آنے والی پروازوں کے سبھی مسافروں کی لازمی طور پر آر ٹی- پی سی آر جانچ کی جائے گی۔‘‘ واضح رہے کہ برطانیہ میں کووڈ- 19 کا نیا اسٹرین سامنے آیا ہے، جس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ پرانے اسٹرین سے کہیں زیادہ خطرناک بتایا جارہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined