پاکستانی وزير اعظم عمران خان نے نريندر مودی کو دوسری مدت کے ليے بھارتی وزير اعظم چنے جانے پر مبارک باد پيش کی۔ دونوں رہنماؤں کے مابين ٹيلی فونک گفتگو اتوار چھبيس مئی کے روز ہوئی۔ رواں سال فروری ميں فضائی کارروائیوں کے بعد ايٹمی قوت کی حامل حريف رياستوں کے وزرائے اعظم کے مابين پہلی براہ راست بات چيت کی تصديق دونوں ممالک کی وزارت خارجہ نے کر دی ہے۔ اس بارے ميں جاری کردہ اپنے بيان ميں پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزير اعظم خان نے مودی سے بات کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کے ليے مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ اس بيان کے مطابق جنوبی ايشيا ميں امن، استحکام اور ترقی کے ليے عمران خان مودی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہيں۔
Published: undefined
دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں لکھا ہے کہ مودی نے خطے ميں امن، استحکام و ترقی کے ليے تعاون بڑھانے ميں اعتماد سازی سميت تشدد و دہشت گردی سے محفوظ ماحول بنانے کی ضرورت پر زور ديا۔
Published: undefined
رواں سال فروری ميں کشمير ميں ايک خود کش بم دھماکے ميں نيم فوجی دستوں کے چاليس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری ايک ايسے جنگجو گروپ نے تسليم کی تھی، جو پاکستان ميں فعال ہے۔ اس پيش رفت کے بعد دونوں ممالک ميں کشيدگی کافی بڑھ گئی تھی۔ بھارت نے پاکستانی حدود ميں جيش محمد کے ايک بڑے مبينہ ٹھکانے پر فضائی حملہ کيا تو پاکستان نے ايک کارروائی ميں ايک بھارتی لڑاکا طيارہ مار گرانے کا دعوی کیا۔
Published: undefined
بھارت ميں حال ہی ميں منعقدہ لوک سبھا کے انتخابات ميں نريندر مودی فاتح رہے۔ انہيں اس بار پچھلی مرتبہ سے بھی زيادہ سيٹيں مليں۔ انتخابات سے قبل اپنی انتخابی مہم ميں مودی نے پاکستان کے خلاف سخت رويہ اپنائے رکھا، جو سياسی تجزيہ کاروں کے خيال ميں اس بہتر کارکردگی کی ايک وجہ ہے۔ عمران خان اور نريندر مودی کے مابين آخری مرتبہ ٹيلی فونک گفتگو پچھلے سال اس وقت ہوئی تھی جب انتخابات ميں کاميابی پر مودی نے خان کو مبارک باد دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined