خبریں

روزے کے دوران توانائی برقرار رکھنے کے لئے متوازن غذا کی اہمیت

روزہ انسانی صحت کے لیے بہت سے فائدے رکھتا ہے۔ لیکن روزے کے دوران جسمانی سرگرمی کو برقرار رکھنے کے لیے رمضان کے مہینے میں متوازن غذا پر عمل کرنا ضروری ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

روزہ انسانی صحت کے لیے بہت سے فائدے رکھتا ہے۔ لیکن روزے کے دوران جسمانی سرگرمی کو برقرار رکھنے کے لیے رمضان کے مہینے میں متوازن غذا پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اس تناظر میں، ماہر غذائیت رہف البوشی نے روزے کے دوران صحت مند کھانا کھانے اور ہائیڈریشن کو برقرار رکھنے کے بارے میں بتایا۔

Published: undefined

پانی پھر کھجور

سی این این سے بات کرتے ہوئے رہف البوشی نے بتایا کہ لوگوں کو رمضان میں افطاری کا آغاز تھوڑا سا پانی پی کر اور پھر کھجوریں کھا کر کرنا چاہیے، جو کہ شوگر کا ایک بڑا ذریعہ ہیں اور جلد توانائی بخشتی ہیں جس کی انہیں طویل روزے کے بعد ضرورت ہوتی ہے۔

Published: undefined

کھجور میں کچھ ریشے ہوتے ہیں جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ اس کے بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافے کے امکانات کو کچھ میوہ جات کے ساتھ استعمال کر کے کم کیا جا سکتا ہے جو پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو کثرت سے کھجور نہیں کھانی چاہئے بلکہ ایک یا دو ہی کافی ہوتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھجور کھانے کے بعد لوگوں کو زیادہ مقدار میں کھانا اور جلدی نہیں کھانا چاہیے۔ آہستہ آہستہ کھانا چاہیے اور اپنے کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھانا چاہیے۔

Published: undefined

3 حصے

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ اپنا کھانا بناتے ہیں تو اپنی پلیٹ کو 3 حصوں میں تقسیم کریں: پہلا حصہ جو کہ پلیٹ کے آدھے حصے پر مشتمل ہو، اس میں نشاستہ دار سبزیاں یا سلاد ہونا چاہیے۔ دوسرا حصہ، جو پلیٹ کے ایک چوتھائی حصے کی نمائندگی کرتا ہے، اس میں فائبر سے بھرپور پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ ہونے چاہیئیں، جیسے کہ آلو۔ آپ کی پلیٹ کے آخری تیسرے حصے کو پروٹین، یعنی چکن، مٹن یا اور دیگر گوشت کے لیے مختص کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے افطار ختم کرنے کے بعد کچھ پھل کھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Published: undefined

سحری

انہوں نے سحری کے کھانے میں پروٹین اور صحت بخش چکنائی کی زیادہ مقدار شامل کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں سحری میں پروٹین اور صحت بخش چکنائی کے کھانے کی ضرورت پر زور دینے کی وجہ یہ بیان کی کہ یہ جسم میں دیر سے ہضم ہوتی ہیں اور بھوک کا احساس کم ہوتا ہے۔ انڈے، ایوکاڈو، دلیا اور دہی وغیرہ ، وہ غذائیں ہیں جو آپ کو دن بھر توانائی فراہم کریں گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ "رمضان میں کھانے سے مکمل پرہیز نہ کریں، لیکن کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے، جیسے میٹھے مشروبات اور تلی ہوئی چیزیں۔"

انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ روزہ نہ رکھنے کے اوقات میں جسم کو مناسب مقدار میں ہائیڈریٹ کیا جاتا رہے۔ کافی مقدار میں پانی پیئیں ، سوپ لیں اور ایسے پھل کھائیں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined