خبریں

افطار کی فروٹ چاٹ: کون سے پھل صحت کے لیے مضر ہیں؟

افطار کی میز پر فروٹ چاٹ کے شوقینوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ کچھ پھل صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، کیلے اور تربوز کا بے احتیاط استعمال پیٹ کے امراض کا باعث بن سکتا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

رمضان المبارک کے دوران افطار کے موقع پر فروٹ چاٹ روزہ داروں کی پسندیدہ خوراک ہے جو کہ خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ دل ودماغ کو تقویت بخشتی ہے، تاہم ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ فروٹ چاٹ میں کچھ پھل شامل کرنے سے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

کیلے فروٹ چاٹ کا لازم و ملزوم حصہ سمجھے جاتے ہیں تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ جس دن افطار میں لسی یا دودھ سے بنی کوئی اور غذا موجود ہے تو اس دن فروٹ چاٹ میں کیلے شامل نہ کریں، کیونکہ ایسا کرنے سے پیٹ خراب ہونے کا اندیشہ ہونے کے ساتھ طبیعت کئی گھنٹوں تک بوجھل ہو سکتی ہے۔

تربوز مٹھاس اور پانی سے بھرپور پھل ہے جو افطار میں روزہ دار کے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ فروٹ چاٹ میں تربوز شامل کرنے سے یہ فوائد سے بھرپور پھل صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Published: undefined

عموماً روزہ دار افطار کے فوری بعد پانی کا زیادہ استعمال کرتا ہے لیکن تربوز جس میں پہلے سے پانی شامل ہوتا ہے اگر وہ فروٹ چاٹ میں شامل کی جائے اور اس کے ساتھ پانی یا شربت پیا جائے تو یہ ہیضے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے ماہرین اغذیہ مشورہ دیتے ہیں کہ تربوز کو فروٹ چاٹ کے ساتھ کھانے کے بجائے افطاری کے بعد بھوک محسوس ہونے پر کھایا جائے۔

(بشکریہ سچ نیوز)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined