خبریں

اسرائیلی ایجنسی کیسے پہنچی آپ کے وہاٹس ایپ تک؟

اسرائلی جاسوسی کمپنی نے ’پیگاسس‘ نامی جاسوسی آلہ سے کئی ہندوستانی شخصیات کو اپنی نگرانی کانشانہ بنایا اور اس نے بہت چالاکی سے وہاٹس ایپ کے ذریعہ پورا ڈاٹا چرا لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وہاٹس ایپ نے اسرائیلی سرویلانس این ایس او گروپ پرالزام لگایا ہے کہ ایجنسی نے پوری دنیا سے کچھ فون کو ہیک کر کےجاسوسی کی ہے۔اس خبرکے بعد کہ اس ایجنسی نے ہندوستان کے صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کوبھی اپنا نشانہ بنایا ہے پوری ہندوستانی سیاست میں کہرام مچ گیا ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق اسرائیلی کمپنی پیگاسس نام کےایک جاسوسی آلہ کے ذریعہ ہندوستانی شخصیات،صحافیوں اورانسانی حقوق کے کارکنان کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ابھی تک کی خبر کے مطابق دو درجن سے زیادہ صحافی، وکیل اور بڑی شخصیات ہیکنگ کا شکار ہو چکی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پیگاسس نام کا یہ جاسوسی آلہ صرف وہاٹس ایپ میں تانک جھانک ہی نہیں کرتا بلکہ پورے فون کی معلومات جمع کر لیتا ہے۔ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ وہاٹس ایپ کے علاوہ مائیکروفون ریکارڈنگ، ای میل، ایس ایم ایس،کیمرہ، سیل ڈاٹا، ٹیلی گرام، لوکیشن،فائل ہسٹری، فائلس،انسٹینٹ میسیجنگ، کیلنڈر رپورٹ،سوشل نیٹورکنگ وغیرہ تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اس سافٹ ویئر کو بیحدشاطر طریقہ سے یوزرس کے فون میں ایس ایم ایس کے ذریعہ بھیجا جا تا ہے۔ اس ایس ایم ایس کوایسے تیار کیا جاتا ہے کہ آپ اس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔اس کے بعد وہ آپ کے وہاٹس ایپ کے ذریعہ آپ کے فون کی پوری معلومات جمع کر کے اسرائیل میں بیٹھے ہیکرس کو بھیجنا شروع کر دیتا ہے۔

Published: undefined

ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے 19 انسانی حقوق کے کارکنان کی جاسوسی کی جا چکی ہے۔اس میں بھیما کورےگاؤں کے وکیل نہال سنگھ راٹھوڑ،بیلا بھاٹیا، جگدل پور لیگل ایڈ گروپ کی شالنی گیرا، دلت ایکٹیوسٹ ڈگری پرساد چوہان، دہلی یونیورسٹی کی پروفیسر سروج گری، صحافی سدھانت سبل،راجیو شرما،آنند تیل تمبڑے،شوبھارنشوچودھری اور آشیش گپتا وغیرہ شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined