خبریں

جموں: ’ہندو نواز‘ تنظیموں سے بی جے پی لیڈران کی نیندیں حرام

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ان تنظیموں نے بی جے پی کے خلاف جارحانہ مہم شروع کی ہے۔ان تنظیموں میں شامل بعض سنگھ پریوار کے ناراض لیڈر بھی ہیں۔

جموں: کٹھوعہ عصمت دری معاملہ میں ہندو تنظیموں نے جس وقت حکومت مخالف ’ترنگا یاترا‘ نکالی تھی اس وقت بی جے پی حکومت میں حصہ دار تھی
جموں: کٹھوعہ عصمت دری معاملہ میں ہندو تنظیموں نے جس وقت حکومت مخالف ’ترنگا یاترا‘ نکالی تھی اس وقت بی جے پی حکومت میں حصہ دار تھی 

جموں: ریاست جموں وکشمیر خاص طور سے جموں میں دایاں محاذ کی تنظیموں کی طرف سے سلسلہ وارتنقید اور لفظی حملوں کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی لیڈران کی نیندیں ان دنوں حرام ہوگئی ہیں۔ آنے والے لوک سبھا انتخابات، اسمبلی چناؤ، میونسپل اور پنچایاتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو متعدد ہندو تنظیموں سے ہی سیاسی خطرہ لاحق ہے۔

ان دایاں محاذ کی تنظیموں کی طرف سے بھاجپا پر پی ڈی پی کے ساتھ تین سالہ اقتدار میں رہ کر جموں کے لوگوں کو ’شرمسار اور بے عزت‘کرنے کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع نے یو این آئی کو بتایاکہ بی جے پی لیڈران ان دنوں کافی فکر مند ہیں کیونکہ مجوزہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ان تنظیموں نے پارٹی کے خلاف جارحانہ مہم شروع کی ہے۔ان تنظیموں میں بعض سنگھ پریوار کے ناراض لیڈران بھی شامل ہیں جن کا الزام ہے کہ بی جے پی نے ’ہندو مخالف ایجنڈا‘اپنایا ہے۔

اس سلسلہ میں اکھیل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کا سب سے پہلا کنونشن جموں میں29جولائی 2018کو منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے دایاں محاذ کے سرکردہ لیڈران نے شرکت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined