گرو گرام : 20اپریل کو سائبر سٹی گروگرام (گڑگاؤں ) کے سیکٹر53کے وزیر آباد گاؤں کی خالی زمین پر کچھ مسلمان جمعہ کی نماز ادا کر رہے تھے جب وہاں کے کچھ نوجوانوں نے نمازیوں کو بھگانے کی کوشش کی اور نماز کے دوران ’جے شری رام اور رادھے رادھے‘ کے نعرے لگائے۔ اس واقعہ کی شکایت کے بعد 6 نوجوانوں کو پولس نے گرفتار کر لیا تھا کیونکہ اس واقعہ کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو گیا تھا۔ لیکن اب ان6نوجوانوں کی ضمانت ہو گئی ہے، اس کے بعد کچھ مقامی ہندو تنظیمیں آج کھلے میدان میں نماز پڑھنے کے خلاف اور نوجوانوں کے حق میں مظاہرہ کر رہی ہیں جس سے پورے علاقہ میں تناؤ کا ماحول پیدا ہو گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: نماز یوں کو پریشان کرنے والے 6 شرپسند گرفتار
یہ بھی پڑھیں: شرپسندوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا، لگائے ’جے شری رام‘ کے نعرے
Published: undefined
ذرائع کے مطابق یہ ہندو تنظیمیں ان 6 نوجوانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرنے جا رہی ہیں اور ان کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ اس سیکٹر میں کھلی زمین پر نماز جمعہ پڑھنے پر روک لگے ا ور ان 6 نوجوانوں کے خلاف درج کیس واپس لئے جائیں۔ اس مظاہرہ کے پیش نظر اضافی پولس دستے تعینات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گڑگاؤں: جہاں لگے تھے ’جے شری رام‘ کے نعرے، آج ادا ہوئی نمازِ جمعہ
خبروں کے مطابق بجرنگ دل کے ضلع صدر ابھیشیک گوڑ نے کہا ہے کہ ’’ہمارے دو مطالبے ہیں جن پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے اس لئے احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined