راجستھان کے هنڈون میں لو جہاد کے نام پر بجرنگ دل پر ماحول بگاڑنے کا الزام لگا یا ہے، هنڈون کے جس کانگریس کونسلر نفیس احمد پر بجرنگ دل نے لو جہاد کا الزام لگایا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ یہ مکمل طور پر ایک من گھڑت کہانی ہے۔
نفیس احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’جس لڑکی کو لے کر الزام عائد کیا جا رہا ہے، وہ میرے بھتیجے کی بیوی ہے۔ ہمارے اوپر لگا الزام بے بنیاد ہے، میں یہ الزام سن کر حیران اور دکھی ہوں‘‘۔
Published: undefined
جس لڑکی کے حق میں بجرنگ دل ہنگامہ کر رہا ہے اور کانگریس کونسلر نفیس احمد اور ان کے بھتیجے پر کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے، وہ اترپردیش کے بریلی کی رہنے والی ہے، بجرنگ دل کا الزام ہے کہ نفیس کے رشتہ دار نے لڑکی کے ساتھ دھوکے سے شادی کی ہے اور اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔
وہیں لڑکی نے کانگریس کونسلر کے بھتیجے پر لو جہاد، آبروریزی، اغوا اور مارپیٹ سمیت کئی سنگین الزام لگاتے ہوئے خواتین کمیشن جے پور میں شکایت دی ہے اور اپنی حفاظت کی فریاد کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined