اتر پردیش کی متھرا سیٹ سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ اور پرانے زمانے کی مشہور و معروف اداکارہ ہیما مالنی نے ملک میں بچیوں اور نابالغ لڑکیوں کے خلاف بڑھ رہے جنسی جرائم پر ایک نہایت عجیب و غریب اور شرمناک بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’عصمت دری کے واقعات کی پبلسٹی زیادہ ہو رہی ہے۔ پہلے بھی شاید اس طرح کے واقعات ہو رہے ہوں گے لیکن معلوم نہیں تھا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’اس کے اوپر توجہ دی جائے گی۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہونا نہیں چاہیے، اس سے ملک کا بھی نام خراب ہو رہا ہے۔ بچیوں کو تحفظ فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔‘‘
Published: undefined
ہیما مالنی نے یہ بیان بچوں کے خلاف لگاتار ہو رہے جرائم کی خبروں سے متعلق میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے دیا۔ ان دنوں کٹھوعہ، اُناؤ، سورت اور مدھیہ پردیش وغیرہ ریاستوں میں بچیوں اور نابالغ لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے معاملے سامنے آنے کے بعد پورے ملک میں غم و غصہ ہے اور لوگ کھل کر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ یہ خبریں آج کل میڈیا میں خوب سرخیاں بن رہی ہیں اور عوام سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز