تازہ خبروں کے مطابق امریکہ کا شہر ہیوسٹن سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس شہر میں 26 ستمبر کو وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں سے خطا ب کریں گے۔ اس شہر میں گزشتہ تین دن سے بھاری بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو وزیر اعظم مودی کا ’ہاؤڈی مودی ‘ پروگرام متاثر ہو سکتا ہے۔
Published: 20 Sep 2019, 12:10 PM IST
واضح رہے کہ مودی کی یہ تقریب ہیوسٹن شہر کے این آر جی اسٹیڈیم میں ہوگی اور اس اسٹیڈیم کے آس پاس کا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ کئی علاقوں میں پانی دس فٹ تک بھر گیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک سگنل بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ اس شہر کے کئی علاقوں میں کاریں پانی میں ڈوبی نظر آ رہی ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں مقامی شہری اور بچے پانی میں کھیلتے بھی نظر آ رہے ہیں۔
Published: 20 Sep 2019, 12:10 PM IST
ہیوسٹن کے مہاتما گاندھی ڈسٹرکٹ علاقہ کی پارکنگ میں آدھا درجن سے زیادہ کار اور ٹرک پانی میں ڈوبے نظر آ رہے ہیں اور کچھ علاقوں میں تو پانی اتنا بھر گیا ہے کہ لوگوں کو گھر سے نکلنے کے لئے کشتی کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر کی انتظامیہ نے پانی کی بڑھتی رفتار کو دیکھتے ہوئے اگلے حکم تک میٹرو اور بس سروسز بند کر دی ہیں۔ اتنا ہی نہیں یہاں پر اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے اور یہ چھٹیاں اگلے جمعہ تک جاری رہیں گی۔ اتنا ہی نہیں، ٹیکساس علاقہ میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقام پر لے جانے کے لئے کہا گیا ہے۔
Published: 20 Sep 2019, 12:10 PM IST
واضح رہے کہ امریکہ میں مقیم ہندوستانی تارکینِ وطن نے صدر ٹرمپ سے اس تقریب میں شرکت کی درخواست کی تھی جسے انہوں نے منظور کر لیا تھا،اور یہ پہلا موقع ہوگا جب صدر ٹرمپ اور ہندوستانی وزیرِ اعظم مودی کسی تقریب سے ایک ساتھ خطاب کریں گے۔توقع کی جا رہی ہے کہ اس تقریب میں 50 ہزار ہندوستانی نژاد امریکی شہری شرکت کریں گے۔ ہیوسٹن میں ڈیڑھ لاکھ ہندوستانی تارکینِ وطن آباد ہیں۔
Published: 20 Sep 2019, 12:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Sep 2019, 12:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز