آج ہریانہ کی سبھی 90 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے اور کچھ علاقوں میں تشدد کے واقعات کے درمیان مجموعی طور پر 61.50 فیصد پولنگ درج کی گئی۔ ہریانہ کے چیف الیکٹورل افسر نے یہ اعداد و شمار جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حتمی نمبر نہیں ہے، بلکہ کچھ بوتھ سے ووٹنگ کی جانکاری ملنا باقی ہے۔ یعنی پولنگ کے فیصد میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ سی ای او نے یہ بھی مطلع کیا کہ یمنا نگر میں سب سے زیادہ 69.91 فیصد ووٹ ڈالے گئے اور میوات (نوح) دوسرے مقام پر رہا جہاں 68.28 فیصد ووٹ پڑے۔ سب سے کم گروگرام میں 49.97 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
ہریانہ میں اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے اور حق رائے دہی کا آخری وقت چل رہا ہے۔ کچھ مقامات پر 6 بجے ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا، لیکن جہاں لوگ اب بھی قطار بند ہیں وہاں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ الیکٹورل افسران کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق شام 5 بجے تک تقریباً 61 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ مراکز تک پہنچے۔ چند گھنٹوں بعد ووٹنگ کا حتمی فیصد سامنے آ جائے گا۔
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
ہریانہ میں سہ پہر 3 بجے تک 49.13 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ میوات میں سب سے زیادہ 56.59 فیصد ووٹنگ کی گئی ہے۔
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
دوپہر ایک بجے تک ہریانہ میں 36.69 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ امبالہ میں 39.47 فیصد، بھیوانی میں 38.27 فیصد، چرخی دادری میں 29.62 فیصد، فرید آباد میں 31.71 فیصد، گروگرام میں 27.70 فیصد، حصار میں 38.34 فیصد اور جند میں 41.93 فیصد پولنگ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور صبح 11 بجے تک ووٹنگ کی شرح 22.70 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ امبالہ میں 25.50 فیصد، بھیوانی میں 23.45 فیصد، چرخی دادری میں 20.10 فیصد، فرید آباد میں 20.39 فیصد، گروگرام میں 17.05 فیصد اور حصار میں 24.69 فیصد پولنگ درج کیا گیا ہے۔ پولنگ سٹیشنوں پر لوگوں کی بھیڑ دکھائی دے رہی ہے اور لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
روہتک میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد ہریانہ کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا، ’’میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گھروں سے باہر آئیں اور پرامن طریقے سے ووٹ دیں۔ لوگ اچھی تعداد میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ یہاں کانگریس اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ بی جے پی ہریانہ سے جا رہی ہے اور کانگریس آ رہی ہے۔‘‘
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ہریانہ اسمبلی انتخابات میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میں ہریانہ کی چھتیس برادریوں سمیت تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں۔ آپ کا ایک ووٹ ہریانہ کو خوشحالی اور سماجی انصاف کی راہ پر لے جائے گا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’ای وی ایم میں ووٹ ڈالنے سے پہلے یاد رکھیں کہ گزشتہ 10 سالوں میں ہریانہ میں بے روزگاری، مہنگائی، کرپشن، پیپر لیک، دیہاتوں اور شہروں کی خراب حالت، شناختی کارڈ کا فراڈ، خواتین کی عدم تحفظ، سماجی امتیاز اور معاشی عدم مساوات کے علاوہ کچھ نہیں ہوا ہے۔ یہ اقتدار کے لالچ کی وجہ سے ہریانہ کی ترقی تقسیم ہوئی ہے۔ آج آپ کا ایک ووٹ یہ سب ختم کر دے گا۔‘‘
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
بی ایس پی صدر مایاوتی نے ایکس پر پوسٹ کر کے ہریانہ کے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ ہریانہ اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے آج ہونے والی ووٹنگ میں سماج کے تمام رائے دہندگان کو بڑی تعداد میں اپنا ووٹ ڈالنا چاہیے اور صحیح اور اچھے لوگوں کو جتانا چاہیے، تاکہ ملک میں جمہوریت اور اس کا انسانیت پسند آئین زندہ و سلامت رہے۔
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
کانگریس امیدوار ونیش پھوگاٹ بھی ہریانہ میں ووٹنگ کے دن اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے صبح سویرے پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہریانہ کے لیے جشن جیسا ہے۔ ونیش نے لوگوں سے گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ ونیش نے کہا کہ 10 سال پہلے جب ہڈا وزیر اعلیٰ تھے تو ریاست میں کھیلوں کی حالت اچھی تھی۔
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’آج ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میں تمام ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جمہوریت کے اس مقدس تہوار کا حصہ بنیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کریں۔ اس موقع پر ریاست کے ان تمام نوجوان دوستوں کو میرا خصوصی سلام ہے جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں۔‘‘
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
اولمپک میڈلسٹ اور ہندوستانی شوٹر منو بھاکر نے ہریانہ کے انتخابات کے لیے جھجر کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ وہ اپنے والدین کے ساتھ ووٹ ڈالنے آئی تھی۔ منو بھاکر نے اس موقع پر کہا، ’’ملک کے نوجوانوں کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بہترین امیدوار کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اقدامات سے ہی بڑے مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔‘‘
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کرنال کے پریم نگر میں بنائے گئے پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے کہا، ’’لوگوں کو آج ووٹ دینا چاہیے۔ انتظامیہ نے تمام انتظامات کر لیے ہیں اور انتخابات پرامن طریقے سے ہوں گے۔ بی جے پی کو جیت کا یقین ہے اور ہم ریاست میں تیسری بار حکومت بنائیں گے۔ بی جے پی اس بار 50 سے زیادہ سیٹیں جیت لے گی۔‘‘
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہو چکی ہے، جوکہ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ریاست کے تقریباً 2 کروڑ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پولنگ مراکز اور اہم مقامات پر مناسب پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ ریاست میں 3460 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس اور 138 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ 186 بین ریاستی اور 215 بین ریاستی چوکیاں بنائی گئی ہیں، جہاں پولیس ٹیمیں سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں ہوئے ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے اور ماڈل ضابطہ اخلاق کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے، 507 فلائنگ اسکواڈ، 464 اسٹیٹک سرویلنس ٹیمیں اور 32 کوئیک ری ایکشن ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، 1156 پٹرولنگ ٹیمیں سرگرمی سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
ہریانہ میں اسمبلی کی تمام 90 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس الیکشن میں وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی، سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا اور کانگریس کی ونیش پھوگاٹ اور جے جے پی کے دشینت چوٹالہ سمیت کل 1031 امیدواروں کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ ان میں سے 464 آزاد امیدوار ہیں۔ اس الیکشن میں 2 کروڑ سے زیادہ ووٹر ووٹ ڈالیں گے۔ حکمراں بی جے پی ریاست میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک لگانا چاہتی ہے جبکہ کانگریس کو ایک دہائی کے بعد واپسی کی امید ہے۔ اس الیکشن میں بنیادی طور پر بی جے پی، کانگریس، عآپ، آئی این ایل ڈی-بی ایس پی اور جے جے پی-آزاد سماج پارٹی شامل ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Oct 2024, 8:27 AM IST