ہریانہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی نے سبھی کو حیران کرتے ہوئے 48 سیٹیں حاصل کر لی ہیں۔ 90 نشستوں والی اس ریاستی اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے 46 سیٹوں پر کامیابی کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے بی جے پی کو 2 سیٹیں زیادہ ملی ہیں۔ اس کامیابی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کانگریس 37 سیٹیں ہی حاصل کر سکی، حالانکہ سیاسی ماہرین اور ایگزٹ پول بھی ریاست میں کانگریس کی کامیابی کا دعویٰ کر رہے تھے۔ دُشینت چوٹالہ کی پارٹی جے جے پی کو اس انتخاب میں بری طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جے جے پی (جن نایک جنتا پارٹی) کو ایک سیٹ بھی نہیں ملی۔ حتیٰ کہ خود دُشینت چوٹالہ نے جس سیٹ سے امیدوار لڑا، وہاں وہ پانچویں نمبر پر رہے۔
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
پہلوان اور کانگریس امیدوار ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کی جولانہ اسمبلی سیٹ سے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے سخت مقابلہ میں بی جے پی امیدوار یوگیش کمار بیراگی کو 6140 ووٹوں سے شکست دی ہے۔
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
ہریانہ میں بی جے پی نے تمام طرح کے اندازوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے رجحانات میں 49 سیٹوں حاصل کر کے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ وہیں، کانگریس پارٹی نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کے ووٹ شیئر میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے کئی امیدوار بہت کم فرق سے پیچھے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی برتری اب 35 تک محدود رہ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ایسی 13 سیٹیں ہیں جہاں پر کانگریس کے امیدوار محض 5 ہزار کے فرق سے پیچھے چل رہے ہیں، یعنی ریاست میں ابھی تصویر پوری طرح صاف نہیں ہے اور کسی بھی وقت الٹ پھیر ممکن ہے۔
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
ہریانہ کے علاقہ میوات کی تینوں سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں نے برتری حاصل کر لی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق نوح ضلع کی نوح، فیروز پور جھرکہ اور پنہانہ سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار آفتاب احمد (تقریباً 40 ہزار ووٹوں)، مامن خان (تقریباً 65 ہزار ووٹوں سے) اور چودھری محمد الیاس (تقریباً 26 ہزار ووٹوں سے) آگے چل رہے ہیں۔
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے درمیان کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ کر کے بی جے پی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’’لوک سبھا نتائج کی طرح ہریانہ میں بھی انتخابی رجحانات کو جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سست رفتار سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ کیا بی جے پی انتظامیہ پر دباؤ بنانے کی کوشش کر رہی ہے؟‘‘
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
ہریانہ میں شروعات رجحانات میں پیچھے رہنے کے بعد بی جے پی نے کم بیک کیا ہے اور اب وہ آگے ہو گئی ہے۔ تازہ رجحانات کے مطابق بی جے پی 47 سیٹوں پر آگے ہے۔ جبکہ کانگریس 37 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ آئی این ایل ڈی کی سبقت 2 سیٹوں پر سمت گئی ہے۔۔ جبکہ 4 نشستوں پر دیگر آگے ہیں۔
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
ہریانہ اسمبلی انتخابات کی ووٹ شمار کے دوران جہاں ابتدائی رجحانات میں کانگریس نے یکطرفہ طور پر سبقت حاصل کی تھی وہیں اب بی جے پی نے بھی سبقت بنائی ہے اور اب دنوں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ فی الحال کانگریس اور بی جے پی دنوں تقریباً 40-40 سیٹوں پر آگے ہیں۔
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
کانگریس اسمبلی انتخابات 2024 کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور رجحانات میں کانگریس نے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق کانگریس پارٹی فی الحال 52 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ جبکہ بی جے پی 28 سیٹوں تک محدود رہ گئی ہے۔ آئی این ایل ڈی 3 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ دیگر پارٹیاں اور آزاد امیدوار 7 سیٹوں پر آگے ہیں۔
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
ہریانہ کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ شماری کے دوران فی الحال پوسٹل بیلٹ کی گنتی جاری ہے۔ رجحانات میں کانگریس 55 سیٹوں پر آگے ہے۔ جبکہ بی جے پی 25 سیٹوں پر آگے ہے۔ آئی این ایل ڈی صرف 3 سیٹوں پر آگے ہے اور 7 نشستوں پر آزاد امیدوار آگے ہیں۔
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں بھی کانگریس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ 90 میں سے 46 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ جبکہ بی جے پیہ صرف 19 سیٹوں پر سمٹ گئی ہے۔ خیال رہے کہ ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی کچھ دیر میں شروع ہوگی۔
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ سب سے پہلے پوسٹ بیلٹ کی گنتی کی جا رہی ہے، اس کے بعد اصل رجحانات سامنے آئیں گے۔
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
ہریانہ میں ایگزٹ پول میں کانگریس کو برتری حاصل ہوئی لیکن اسے مسترد کرتے ہوئے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی بی جے پی 8 اکتوبر کو مکمل اکثریت کے ساتھ تیسری بار حکومت بنائے گی۔
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
ہریانہ اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لئے ووٹوں کی گنتی منگل کی صبح 8 بجے سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہو گئی۔ ریاست میں انتخابات 5 اکتوبر کو ایک ہی مرحلے میں ہوئے تھے اور 101 خواتین سمیت 1031 امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں بند کر دی گئی تھی۔
جہاں حکمراں بی جے پی مسلسل تیسری بار اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہی ہے وہیں کانگریس 10 سال بعد اقتدار میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی زرعی ریاست میں اگلی حکومت بنانے کے لیے پرامید ہیں، ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں کے مطابق سب سے پرانی پارٹی آرام سے حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔
وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی، سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا، سابق نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ اور پہلوان ونیش پھوگاٹ ان چند نمایاں امیدواروں میں سے ہیں جن کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا۔ بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ، جن دیگر پارٹیوں نے امیدوار کھڑے کیے ہیں ان میں جننائک جنتا پارٹی-آزاد سماج پارٹی اتحاد، انڈین نیشنل لوک دل-بہوجن سماج پارٹی اتحاد اور عام آدمی پارٹی شامل ہیں۔
(یو این آئی اردو)
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کچھ دیر میں آ جائیں گے۔ کچھ دیر میں ووٹوں کی گنتی شروع ہو جائے گی۔ اس بار ہریانہ انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بی جے پی ہریانہ میں ہیٹ ٹرک کرے گی یا کانگریس واپس آئے گی۔ تاہم، زیادہ تر ایگزٹ پول ہریانہ میں کانگریس کو اکثریت حاصل کرتے ہوئے دکھا رہے ہیں۔ ایسے میں ایگزٹ پول کے اندازوں سے حوصلہ افزائی اپوزیشن پارٹی کانگریس بھی 10 سال بعد اقتدار میں واپسی کی امید کر رہی ہے۔ 5 اکتوبر کو ہونے والے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں 67.90 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Oct 2024, 7:53 AM IST