احمد آباد۔ گزشتہ روز گجرات سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ (جی ایس ایچ ایس ای بی ) کی دسویں کلاس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ امتحانات میں ایک آٹو رکشا ڈرائیور کی 16 سالہ بیٹی آفرین شیخ 99.31 پرسنٹائل کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے اپنے والدین کا نام روشن کر دیاہے۔
Published: undefined
آفرین شیخ ایف ڈی ہائی اسکول، جوہاپورہ، احمدآباد کی طالبہ ہیں اور میڈیکل کی تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر بننے کی خواہشمند ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’میں اپنے ریزلٹ سے بہت خوش ہوں۔ میں سائنس اسٹریم میں داخلہ لینا چاہتی ہوں، میرے خاندان میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہے اس لئے میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔‘‘ آفرین مزید کہتی ہیں، ’’ ڈاکٹر وں سے میں اس لئے متاثر ہوں کیوں کہ وہ لوگوں کا علاج کر کے ان کے زخموں کو ٹھیک کرتے ہیں۔ ‘‘انہوں نےبورڈ امتحان میں 87.13 فیصد نمبرحاصل کئے ہیں۔
آفرین شیخ کے والد شیخ محمد حمزہ آٹو ڈرائیور ہیں ، کم آمدنی ہونے کے سبب ان کے لئے آفرین کو پڑھانا کوئی آسان کام نہیں تھا، وہ کہتے ہیں ’’ہماری 4 لوگوں پر مشتمل فیملی ہے ، میں اپنی بیٹی کے ڈاکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے جو کچھ بھی ہو سکے گا وہ کروں گا۔ ہم نے کبھی لڑکی اور لڑکے میں امتیاز نہیں کیا، میری بچیاں اگر پڑھ لکھ کر اپنے پیروں پر کھڑی ہوں گی تو مجھے فخر ہوگا۔ ‘‘ محمد حمزہ مزید کہتے ہیں ’’میں اقتصادی مدد کی جستجو میں ہوں تاکہ آفرین اپنی مرضی کا کیریئر حاصل کرنے کے لئے تعلیم جاری رکھ سکے۔ ‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز