گجرات کے نرمدا ضلع میں ’اسٹیچو آف یونٹی‘ کے افتتاح کی مخالفت کر رہے قبائلی لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور سردار پٹیل کی ’اسٹیچو آف یونٹی‘ کی تصویر والے پوسٹروں کو یا تو پھاڑ دیا یا اس پر سیاہی پھینک دی۔ ایک افسر نے ہفتہ کے روز یہ جانکاری دی۔ پورے ضلع میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور تقریب کی تصویر والے 90 فیصد پوسٹروں کو پھاڑ دیا گیا یا ان پر سیاہی پھینک دی گئی۔
ایک قبائلی لیڈر پرفل وساوا نے اس سلسلے میں کہا کہ ’’یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قبائلی طبقہ بی جے پی سے کتنا ناراض ہے۔ انھں نے قبائلی طبقہ کے سب سے بیش قیمتی وسائل ان کی زمینوں کو نام نہاد ترقیاتی کاموں کے لیے چھین لیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’افسران نے پھٹے پوسٹروں کو نئے پوسٹر سے بدل دیا ہے اور پولس ان پوسٹروں کی سیکورٹی میں لگ گئی ہے۔ یہ دنیا میں شاید پہلی بار ہو رہا ہے کہ کسی وزیر اعظم کے پوسٹروں کی سیکورٹی پولس کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔‘‘
پرفل وساوا بتاتے ہیں کہ ’’نرمدا نے قبائلی گروپ سال 2010 سے اس پروجیکٹ کی مخالفت کر رہے ہیں اور اب پوری ریاست کی عوام اس کے خلاف ہے۔‘‘ اس پروجیکٹ سے متاثر قبائلی طبقہ کے تقریباً 75 ہزار لوگوں نے اسٹیچو کی مخالفت کرنے کے لیے 31 اکتوبر کو بند کا اعلان کیا ہے۔ پرفل وساوا نے کہا ’’بناس کانٹھا سے ڈانگ ضلع تک 9 قبائلی اضلاع اس مظاہرہ میں شامل ہوں گے اور بند صرف اسکولوں، دفاتر یا تجارتی اداروں تک ہی محدود نہیں ہوگا بلکہ گھروں میں بھی کھانا نہیں بنے گا۔‘‘ روایت کے مطابق قبائلی گاؤں میں جب لوگ موت کا غم مناتے ہیں تو ان کے گھروں میں کھانا نہیں پکتا ہے۔
Published: undefined
پرفل وساوا نے آگے کہا کہ ’’قبائل معاملوں میں حکومت نے ہمارے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ گجرات کی عظیم ہستی سردار پٹیل کے خلاف ہمارا کوئی احتجاج نہیں ہے۔ سردار پٹیل اور ان کی عزت بنی رہنی چاہیے۔ ہم ترقی کے بھی خلاف نہیں ہیں، لیکن یہ پروجیکٹ ہمارے خلاف ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر آئندہ 31 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی گجرات میں بن کر تیار ’اسٹیچو آف یونٹی‘ کا افتتاح کریں گے۔ دنیا کی سب سے اونچی مورتی بتائی جا رہی سردار پٹیل کی اس مورتی کو ’اسٹیچو آف یونٹی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ 182 میٹر اونچی یہ مورتی موجودہ وقت میں دنیا کی سب سے اونچی مورتی چین کے اسپرنگ ٹیمپل آف بدھ سے بھی 29 میٹر اونچی ہے۔ چین کے مجسمہ کی اونچائی 153 میٹر ہے۔ سردار پٹیل کا مجسمہ نیو یارک واقع 93 میٹر اونچے اسٹیچو آف لبرٹی سے تقریباً دو گنا بڑا ہے۔ وندھیاچل اور ستپوڑا کی پہاڑیوں کے درمیان نرمدا ندی کے سادھو بیٹ ٹاپو پر بنی دنیا کی سب سے اونچی مورتی کو بنانے میں تقریباً 2389 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined